?️
سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب میں التمیمی خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا اور فلسطینی مجاہد لڑکی احد التمیمی کو گرفتار کر لیا۔
عربی ویب سائٹ 21 کی رپورٹ کے مطابق آج پیر کی صبح صیہونی غاصب حکومت کے فوجیوں نے نبی صالح قصبے سے 23 سالہ فلسطینی لڑکی احد التمیمی کو گرفتار کر لیا جو رام اللہ کے مغرب میں (مغربی کنارے کا مرکز) صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف لڑنے میں معروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت
اس نوجوان فلسطینی لڑکی کی والدہ ناریمان التمیمی نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے آج ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لینے کے بعد ان کی بیٹی کو گرفتار کر لیا، گھر کے کچھ سامان کو تباہ کر دیا اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل عہد التمیمی کے والد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے حفاظتی مراکز میں منتقل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی لڑکے اور لڑکیاں عالمی صہیونزم دشمن کی آنکھ کا کانٹا
یاد رہے کہ اس سے قبل عہد التمیمی کو صہیونیوں نے 2017 میں گرفتار کیا تھا اور آٹھ ماہ قید میں گزارے تھے،اس کے بعد اس کے والد، والدہ، بہن اور بھائی کو اسرائیلی فوج نے کئی بار گرفتار کیا اور مارا پیٹا۔


مشہور خبریں۔
موساد کے سابق سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا
?️ 23 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
جنوری
پنجاب میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب
ستمبر
اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال
?️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جنوری
اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی
اکتوبر
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 28 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
صیہونی انتخابات؛خونی ووٹوں سے جنگ تک،کارٹون
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے کارٹونز کی زبان میں صیہونی حکومت کی
نومبر
متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر یہودی محلہ آباد ہوگا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یو اے ای میں یہودی کونسل خاخام نے اعلان کیا
اپریل