?️
سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والے جاسوس ڈرون کے گرنے کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والا ایک جاسوس ڈرون ، جو غزہ پٹی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کےلیے پرواز کر رہا تھا ، فلسطینی مزاحمتی دستوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں گر کر تباہ ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ یہ ڈرون شمالی غزہ پٹی میں واقع بیت ہانون کی مشرقی فضائی حدود میں اڑ رہا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ غزہ پٹی میں مزاحمتی قوتوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں کی جاسوسی کے لئے اکثر ڈرون کا استعمال کرتی ہے تاہم ہر بار مزاحمت کاروں کی چوکسی کی وجہ سے ڈرونز کے ہی ان میں سے زیادہ ترکو فائرنگ کر کے سرنگوں کر دیا جاتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال فروری میں مزاحمتی طاقتوں نے 15 دن کے اندر قابض حکومت کی فوج کے انٹیلی جنس ڈرون کو روکنے اور مارگرانے میں کامیاب ہوگئے تھے،واضح رہے کہ صیہونیوں کے فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک خوف وہراس پایا جاتا ہے جس کو کم کرنے کے لیے وہ طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں، کبھی نفسیاتی جنگ چھیڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی مزحمتی تحریک کو لالچ دیتے ہیں جب کام نہیں چلتا ہے تو ان کے خلاف فوجی کاروائیاں کرتے ہیں تاہم مزاحمتی تحریک ہر صیہونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور دنداں شکن جواب دیتی ہے جیسا فلسطین میں آنے والے انتخابات کے سلسلہ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم جو پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر
جولائی
بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کی اراکین سے مشاورت شروع
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے
جنوری
عالمی بینک کی جانب سے ہندوستان کو 1 بلین ڈالر کی امداد
?️ 5 مارچ 2023عالمی بینک اور حکومت ہند نے ملک کے صحت کی دیکھ بھال
مارچ
کیا یمن میں امریکی فوجی محفوظ رہ سکیں گے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ایک عہدیدار نے اس
اگست
حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی
اگست
یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی حالت
?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:امریکہ کا خیال تھا کہ حملہ آور سعودی اتحاد مأرب میں
مارچ
مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں
جون
یوگنڈا میں امریکی شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا
دسمبر