?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےسعودی عرب میں زیر حراست فلسطینی افراد کے خلاف اس ملک کی عدلیہ کے جاری کردہ فیصلوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے ظالمانہ ہیں۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے درجنوں فلسطینیوں کے خلاف سخت سزاؤں پر مبنی سعودی عدلیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کی،رپورٹ کے مطابق اس تحریک نےاپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے درجنوں فلسطینی اور اردنی بھائیوں کے خلاف سعودی عدلیہ کے فیصلے ہر حیران ہیں۔
حماس نے مزید کہا کہ ان افراد نے مقدمہ چلانے کے لیے کوئی جرم نہیں کیا جو ایسی سخت اور بلا جواز سزا کے مستحق قرار پائیں،بیان میں مزید کہا گیاکہ ان تمام لوگوں کا جرم مسئلہ فلسطین اور اس ملک کی مظلوم عوام کی حمایت کرنا تھا ، انہوں نےکبھی سعودی عرب اور اس کے عوام کی توہین نہیں کی۔
حماس نے زور دیتے ہوئے کہاکہ کچھ قیدیوں کے بری ہونے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہم قیدیوں کی اکثریت کے خلاف ظالمانہ سزائیں جاری کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور تمام قیدیوں کی فوری رہائی اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کی تکالیف کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کل حماس کے ایک سینئر رکن محمود الزہار نے فلسطینیوں کے خلاف آل سعود کے سخت جملوں کے جواب میں کہاکہ ہمیں سعودی عرب میں زیر حراست ہمارے افراد کے خلاف اس قسم کی سزا کی توقع نہیں تھی، الزہار نے اعلان کیا کہ فلسطینی زیر حراست افراد کی سماعت غیر قانونی ہے اس لیے کہ انہوں نے سعودی عرب کے خلاف کیا جرم کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد کے خلاف سعودی فیصلے صہیونی حکومت کی درخواست پر تھے کیا فلسطین میں مستحق افراد کو سعودی مالی امداد دینا سعودی عرب کے خلاف جرم ہے؟الزہار نے واضح کیا کہ یہ سعودی فیصلے سیاسی ہیں ، عدالتی نہیں ، کیونکہ محمد الخضری کی سرگرمیاں حماس کی نمائندگی کرتی ہیں اور انھوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔
حماس کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں سزا اس ملک میں پالیسی کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل ہوئی اور صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے مخصوص آلات استعمال کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
خطے اور دنیا کے لیے ایران کے فتاح میزائل کے پیغامات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے فتاح ہائپرسونک
جون
اپوزیشن لیڈر، میں نجومی نہیں جو پارٹی کی جیت کی پیشنگوئی کروں
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر شہباز
مارچ
پاکستان کا بحرانی مثلث؛ سیاسی بحران، معاشی مسائل اور دہشت گردی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا باغی اتحاد
دسمبر
سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے
نومبر
وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک
نومبر
امریکہ افغانستان کے انسانی بحران کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: چین
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ
مارچ
کراچی: طبی عملے کا دھرنا، ویکسینیشن کا عمل تاحال معطل
?️ 2 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں سے محروم کراچی کے سب
فروری
ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج
اکتوبر