فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حالات معمول پر نہیں آسکتے:سعودی میڈیا

فلسطینی آزاد ریاست

?️

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حالات معمول پر نہیں آسکتے:سعودی میڈیا

سعودی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ عربستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی عادی سازی اُس وقت تک قبول نہیں کرے گا جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر اتفاق نہ ہو جائے۔ یہ موقف ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب سعودی ولیعہد محمد بن سلمان واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی چینل 11 کے مطابق بن سلمان کے قریب ایک عرب ذریعے نے کہا ہے کہ یہ ملاقات خطے میں عادی سازی کے مذاکرات کو تیز کر سکتی ہے، تاہم سعودی عرب کی بنیادی شرط بدستور وہی ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام یقینی بنایا جائے۔ اس ذریعے کے مطابق ریاض نہیں چاہتا کہ ہر چند برس بعد فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ دہرایا جائے۔

اسی سلسلے میں ایک سابق سعودی جنرل نے بھی اسرائیلی چینل سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کیے بغیر اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد ریاست قائم کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی عادی سازی ممکن نہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی ممکنہ دفاعی معاہدے کو امریکی کانگریس کی منظوری حاصل ہونی چاہیے تاکہ حکومتی تبدیلیوں سے وہ متاثر نہ ہو۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی قیادت کھلے عام اعلان کر چکی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گی۔ وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے اقوام متحدہ کی تازہ قرارداد کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کے کسی بھی حصے میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت اسرائیل کی مستقل اور غیر متغیر پالیسی ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے بھی یہی مؤقف دہرایا کہ فلسطینی ریاست کبھی وجود میں نہیں آئے گی۔

ادھر ولیعہد سعودی عرب اپنی واشنگٹن ملاقات میں امریکہ کے ساتھ متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دے چکے ہیں جن میں جوہری تعاون اور ایف–35 جنگی طیاروں کی فروخت شامل ہے۔ ٹرمپ نے ایک روز قبل ہی سعودی عرب کو ایف–35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر اسرائیلی حلقوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں تل ابیب کی عسکری برتری متاثر ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کا ایک اور جرم منظرعام پر

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ ہند رجب نامی فلسطینی لڑکی کی

الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی 2018 کے آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ تھا کہ انٹرنیٹ

صیہونی صدر کے دورۂ افریقہ کے اغراض و مقاصد

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:حماس نے اسحاق ہرتزوگ کے زامبیا اور کنگو کے دورے کو

راناثناء اللہ بغیر ضمانت کے پنجاب آئے تو ان کے خلاف ایکشن ہو گا۔

?️ 12 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے

چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل کو ہٹانے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں

?️ 13 ستمبر 2025چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل

جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں

ہماری فوج کسی سرپرائز حملے کے خوف سے پوری طرح الرٹ: صیہونی میڈیا

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا والا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت

پنجاب وزیر اعلیٰ کا صوبے میں مزید  نئے کالج بنانے کا اعلان

?️ 26 ستمبر 2021لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے