?️
سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر کمانڈر محمد الضیف کے بچوں کی تعریفی تقریب کی تصاویر نے صہیونی میڈیا کی کافی توجہ حاصل کی ہے۔
صیہونی نیوز ایجنسی واللا نیوز نے حماس کی جانب سے ’’الضیف خاندان کی نئی نسل‘‘ کے عنوان منعقد ہونے والی تقریب کی تصاویر سے متعلق اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حماس کی فوج کے عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف کے خاندان کے کچھ افراد کی تصویریں منظر عام پر آئی ہیں جس کے بعد غزہ کی پٹی میں ان کی موجودگی اور سرگرمیاں اسرائیلیوں کے لیے ایک بڑا معمہ بن چکی ہیں۔
عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف کے بچے میڈیا کے سامنے آئے ہیں،واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیلی ڈیتھ اسکواڈز کو مطلوبہ نمبر ایک شخص محمد الضیف برسوں سے خفیہ زندگی گزار رہے ہیں یہاں تک کہ جنگ بندی کے دوران بھی بھی نظر نہیں آتے۔
صیہونی نیوز ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ایک بے مثال اقدام اور پورے قرآن کے حافظوں کی تعریفی تقریب کے دوران محمد الضیف کے دو بچوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جبکہ عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الضیف کی اہلیہ اور دو بچے 2014 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران صہیونی جنگجوؤں کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے ،یادرہے کہ صیہونیوں نے حالیہ جنگ میں دو مرتبہ الضیف کوقتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔


مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا
مئی
لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور میں ایشیا کا
جولائی
چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
دسمبر
نیپرا صارفین کے واجبات پر کے الیکٹرک سے سود کی وصولی کا خواہاں
?️ 3 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی میں بجلی کے صارفین کو ’ٹیرف
مئی
وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے
اگست
لیبیا کے اعلیٰ فوجی حکام کے طیارہ حادثہ کی وجوہات
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ
دسمبر
بڑے پیمانے پر روسی میزائل اور ڈرون حملہ راستے میں ہیں: امریکی حکام
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حالیہ
جون
کیا نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے اپنے الفاظ میں کسی نہ کسی طرح
مارچ