🗓️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حالیہ مہینوں میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسرائیلی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں حالیہ مہینوں میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کا اعتراف کیا جبکہ اسرائیلی سکیورٹی اداروں کا اندازہ ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کی موجودہ لہر 2022 کے آخر تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ اراضی نے جمعرات کی شب ایک اور شہادت طلبانہ کارروائی بھی دیکھی، تل ابیب کے قصبے العاد میں ہونے والی اس کارروائی میں متعدد صیہونی ہلاک یا زخمی ہوئےجبکہ حماس اور جہاد اسلامی تنظیمیوں نے تل ابیب کے قریب ہونے والی مزاحمتی کارروائی پر مبارکباد دی ہے جس میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد حامد نے کہا کہ ہم العاد علاقے میں بہادرانہ آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جسے الاقصیٰ کی فتح سمجھا جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوج اور آبادکاروں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی تمام سرخ لکیروں کے خلاف جارحیت ہے اور ہماری قوم ان جارحیتوں کا جواب دیتی رہے گی۔
محمد حامد نے تاکید کی کہ دشمن کا خیال تھا کہ مغربی اور عرب سازشیں آزادی پسندوں کے غصے کو کم کر دیں گی لیکن قابضین جان لیں کہ فلسطینی عوام ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ میں ہونے والے جرائم اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کے پرانے ڈرامے کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:عالمی میدان میں ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے
اگست
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
سویڈن سے تعلقات منقطع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان
🗓️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی
دسمبر
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
🗓️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام
ستمبر
جنگ بندی کا معاہدہ نیتن یاہو کو کیسا لگا؟
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی انتہا پسند کابینہ کے اجلاس
نومبر
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری