?️
سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اسرائیل کو رسوائی کے دہانے پر پہنچا رہی ہے اور اسرائیلیوں کو ایک ایسی بن بست میں دھکیل رہی ہے جہاں سے نکلنا مشکل ہوگا۔
صدر میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط میں مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں دائمی جنگ جاری رکھ کر آگے بڑھنے کی مہلک اور غیرقانونی دوڑ فوری طور پر روکیں۔
یہ خط آج منگل کو فرانس کے معروف اخبار لی مونڈ میں شائع ہوا۔ اس میں میکرون نے نیتن یاہو کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ فرانس یہودی مخالف جذبات کو ہوا دے رہا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کو سیاسی ہتھیار یا ہتھکنڈے کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہیے۔
فرانسیسی صدر نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ فرانس پر یہودی مخالفیت کے خلاف غیر فعال ہونے کا الزام، جس کا ہم ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کرتے ہیں، ایک ناقابل قبول الزام ہے اور پورے فرانس کی توہین ہے۔
میکرون نے مغربی کنارے میں اسرائیلی غیرقانونی اور ناقابل جواز آبادکاریوں کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بین الاقوامی قوانین کا احترام اور خطے میں امن کے حصول کی کوششوں کو دہرایا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں
جنوری
کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی
?️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے
ستمبر
امریکہ شہید سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا:ترک ماہر قانون
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری
وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل
مئی
صیہونی حکومت اور فرانس کا الجزائر میں تفرقہ اندازی کا منصوبہ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت، فرانس اور مراکش کی
مئی
وزیراعظم ریلیف پیکج؛ جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا امکان
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی صارفین کو وزیراعظم ریلیف پیکج
مئی
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کو اعلیٰ عہدہ دینا شرمناک ہے: حماس
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کی شام
جون
’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار
?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی
مئی