فرات سے نیل تک زمین پر اسرائیل کا حق، امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت مسلم دنیا برہم، خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار

فرات سے نیل تک زمین پر اسرائیل کا حق، امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت مسلم دنیا برہم، خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار

?️

فرات سے نیل تک زمین پر اسرائیل کا حق، امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت مسلم دنیا برہم، خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار
پاکستان ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا ، ترکیہ، سعودی عرب ، قطر ، کویت، عمان اور بحرین سمیت 14مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، او آئی سی، عرب لیگ، خلیج تعاون کونسل نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔امریکا میں اسرائیلی سفیر نے کہا تھا کہ اسرائیل کا دریائے فرات سے نیل تک کی زمین پر بائبل کے مطابق حق ہے‘مسلم ممالک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی، صدر ٹرمپ کے امن وژن اور غزہ منصوبے کے بھی منافی ہے،اسرائیل کو فلسطینی یا کسی بھی عرب سرزمین پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، عمان، بحرین، لبنان، شام اور ریاستِ فلسطین کے وزرائے خارجہ، نیز اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)، عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹس نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے ان بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں امریکی سفیر نے اسرائیل عرب ریاستوں سے تعلق رکھنے والے علاقوں بشمول مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کو قابل قبول قرار دیا۔ بیان میں ایسے خطرناک اور اشتعال انگیز ریمارکس کو قطعی طور پر مسترد کرنے کی توثیق کی گئی جو بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پیش کردہ وژن اور غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے سے براہِ راست متصادم ہیں، جو کشیدگی کو کم کرنے اور ایک ایسے سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کیلئے ہے جس سے فلسطینی عوام کو اپنی آزاد ریاست کے قیام کا موقع ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ پر مبنی ہے، جبکہ دوسروں کی سرزمین پر کنٹرول کو جائز قرار دینے والے بیانات ان مقاصد کو نقصان پہنچاتے، کشیدگی کو ہوا دیتے اور امن کے فروغ کے بجائے اشتعال انگیزی کا باعث بنتے ہیں۔ بیان میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا کسی بھی دیگر مقبوضہ عرب سرزمین پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں ہے۔
اسلامی ممالک نے مغربی کنارے کو ضم کرنے یا اسے غزہ کی پٹی سے الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی توسیع کی شدید مخالفت کی اور عرب ریاستوں کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی خطرے کو قطعی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور غیر قانونی اقدامات کا تسلسل خطے میں تشدد اور تنازع کو مزید بھڑکائے گا اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔
انہوں نے ایسے اشتعال انگیز بیانات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت اور 4جون 1967کی سرحدوں کے مطابق ان کی آزاد ریاست کے قیام، نیز تمام عرب علاقوں سے قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکی سفیر ہکا بی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل کو نیل ندی سے فرات ندی تک کی زمین پر حق حاصل ہے، تاہم بعد میں وضاحت کی کہ اسرائیل ’’یہ سب لینا نہیں چاہتا‘‘ اور یہ بیان ’’مبالغہ آمیز‘‘ تھا۔ سعودی عرب نے بیان کو ’’لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ‘‘، اردن نے ’’علاقائی ممالک کی خودمختاری پر حملہ‘‘، کویت نے ’’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘‘ اور عمان نے ’’امن و استحکام کے امکانات کو خطرہ‘ قرار دیا۔ مصر نے کہا اسرائیل کا فلسطینی علاقے یا کسی عرب زمین پر کوئی حق نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے بھی ہکا بی کے بیان کو امریکی صدر کے ویسٹ بینک کے الحاق سے انکار کے موقف کے متضاد ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال؛ امریکہ میں گمراہ کن اطلاعاتی جنگ اور نسلی  کشیدگی میں اضافہ

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیپ فیک

قانون کی حکمرانی نہ ہو تو کوئی معاشرہ کبھی بھی اپنی صلاحیتوں کو حاصل نہیں کر سکتا

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدا نے

نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا کے صیہونی صارفین کا دلچسپ ردعمل

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پر صیہونی صارفین نے قیساریا میں بنیامین نیتن

کیا بائیڈن بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے؟

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اگر بائیڈن اور بن سلمان ہاتھ ملاتے ہیں تو امکان ہے

آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ  میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا

7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے

ٹرمپ ہیرس کے ساتھ مناظرہ کرنے کو تیار

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے