?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں بیک اپ جنریٹرز بند ہونے سے ہزاروں جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تمام اسپتالوں میں ایندھن کے ذخائر صرف 24 گھنٹے کے لیے باقی بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں بیک اپ جنریٹر بند کرنے سے ہزاروں مریضوں کو موت کا خطرہ لاحق ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے ہمہ گیر محاصرے کے ساتھ اس علاقہ میں پانی، بجلی اور ایندھن کو مکمل طور پر منقطع کر رکھا ہے۔
قبل ازیں فلسطینی وزیر صحت نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اسپتالوں، طبی مراکز، ایمبولینسوں، طبی عملے اور صیہونی حکومت کی بمباری کا شکار ہونے والے بیمار اور زخمیوں کی مدد کریں۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں نرسوں کی یونین کے سربراہ اور "شہداء الاقصیٰ” ہسپتال کے سربراہ "خلیل الدغران” نے غزہ کے باشندوں کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی تباہی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں طبی وسائل کی صورتحال کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجہ میں غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی مقدار کچھ ہی گھنٹوں کے لیے باقی بچی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ
پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی پر تنقید
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستانی
جولائی
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے انعقاد کے
فروری
غیرفعال جی میل اکاؤنٹس دو دن بعد ختم کردیے جائیں گے
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ای میل کے لیے گوگل کی جی میل کا استعمال
نومبر
امریکی سرحدی شہر تباہی کے دہانے پر
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے جنوب میں ایک سرحدی شہر لاکھوں پناہ گزینوں
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
مارچ
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر
مئی
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل