?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے عالمی برادری سے صہیونی جارحیت کے خلاف ان کی حمایت اور حفاظت کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں منعقدہ ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے القدس پر قابض حکومت کے جرائم کے خلاف عالمی برادری کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ تقریب POW کمیٹی کی دعوت پر فلسطینی قومی اور عوامی تنظیمیوں کے تعاون سے غزہ شہر میں واقع انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے منعقد کی گئی جس میں فلسطینی بچوں نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا کر صیہونیوں کے جرائم کے خلاف فلسطینی بچوں کے حقوق کا تحفظ مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے فلسطینی بچوں کے ہاتھوں میں موجود بعض پلے کارڈز پر لکھا ہوا تھا کہ "بچپن میرا حق ہے” نیز مغربی کنارے میں بچوں کو گرفتار کرنے اور قید کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک رہنما ہانی ثوابتہ نے اس تقریب میں اپنی تقریر کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں بچوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا ہے جس میں ان میں سے بعض کو قتل اور گرفتار کرنا بھی شامل ہے۔
اس تقریر میں انہوں نے اس زمینی سطح پر صیہونی حکومت کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس میدان میں سرگرم قانونی ادارے اسے صیہونی حکومت کی مذمت اور قبضے کی فسطائی نوعیت کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال کر سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلسطینی حلقوں کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صیہونیوں نے 2022 کے شروع سے لے کر اب تک 750 سے زائد فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
لاطینی امریکہ میں امریکی برتری کی بحالی کی کوشش
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:ڈونالد ٹرمپ اپنی دوسری مدتِ صدارت میں امریکی اثر و رسوخ
اکتوبر
برازیل کے ٹرمپ کو ریاض کے متنازعہ زیورات کی کہانی
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کے سعودی عرب کی طرف
مارچ
حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ پیجرز دھماکے ہمارے
ستمبر
عراق کے ایک نئے میزائل کی نقاب کشائی
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ عراقی مزاحمت نے
نومبر
وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر چین
فروری
طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے
اپریل
پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
اپریل
حماس ہتھیار کہاں سے لاتی ہے؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،
جنوری