?️
غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی وزیر خزانہ
اسرائیل کے وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے ایک بار پھر غزہ کے عوام کے خلاف انتہائی تند و تیز اور جنایتکارانہ بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو یا تو گولیوں سے قتل کیا جائے گا یا پھر بھوک سے مرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسموتریچ نے جمعرات کو اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ تل ابیب کا مقصد حماس کے فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے اور جب تک حماس دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، کسی قسم کا معاہدہ قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے آبادیاتی مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ وہاں کے لوگ رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کریں۔ ان کے بقول، غزہ میں پانی، بجلی اور خوراک بند کر دی جانی چاہیے تاکہ جو لوگ گولیوں سے نہ مریں وہ بھوک سے ہلاک ہو جائیں۔
اسموتریچ نے مزید کہا کہ اسرائیلی کابینہ کو غزہ پر حتمی فیصلہ لینا ہوگا اور فوج اسے عملی جامہ پہنائے گی۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم ہر ہفتے غزہ کے کچھ حصے اسرائیل میں ضم کریں گے اور ایک ماہ کے اندر زیادہ تر علاقے اسرائیلی کنٹرول میں آ جائیں گے۔
انہوں نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ غزہ کے باسیوں کی جبری ہجرت اور زمینوں کے الحاق کی پالیسی کو ترجیح دیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب عالمی برادری مسلسل اسرائیل کے جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
سعودی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رویے کے حماس ریاض تعلقات پر اثرات
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی
اگست
چینی میڈیا: چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت ہی واحد صحیح آپشن ہے
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان حالیہ ٹیلی فون
جون
جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے سال 2017 میں ہوئی مردم
فروری
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان
مئی
2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل
جنوری
چاڈ کے صدر کا قتل
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے
اپریل