غزہ کی پٹی پر اے ایف پی کا بے مثال بیان

غزہ

?️

سچ خبریں: فرانسیس خبررساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے غزہ پٹی میں موجود اپنے 10 نامہ نگاروں کے مستقبل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 ادارے نے زور دے کر کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک، ان نامہ نگاروں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود خطے سے خبریں اور ویڈیوز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان نامہ نگاروں کی بھوک سے موت کا خطرہ ہر لمحہ موجود ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1944 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے اپنی تاریخ میں ایسا غیرمعمولی بیان جاری کیا ہے۔
اے ایف پی نے واضح کیا کہ یہ نامہ نگار غزہ پٹی میں باقی رہ جانے والے چند منتخب رپورٹرز میں شامل ہیں، جو فی الوقت خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
ادارے کے فوٹوگرافر بشار، جو 2010 سے خدمات انجام دے رہے ہیں، نے گزشتہ کچھ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان میں کام کرنے کی اب کوئی طاقت نہیں رہی۔ ان کا جسم کمزور ہو چکا ہے، اور وہ مزید سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے۔
اپنے بیان کے اختتام پر، فرانسیس خبررساں ادارے نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے کسی بھی نامہ نگار کو اس سے قبل جنگ کے انتہائی خطرناک علاقوں میں بھوک سے موت کے خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر بری

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی

مکہ معاہدے کے ذریعے ہم اسرائیل کے محافظ بن گئے ہیں: ترکی کے معروف تجزیہ

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں:ترکی کے معروف تجزیہ کار ارسلان بولوت کا کہنا ہے کہ

وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس

غزہ میں طبی نظام تباہی کے دہانے پر، الشفا اسپتال کے سربراہ کا انتباہ

?️ 6 فروری 2026غزہ میں طبی نظام تباہی کے دہانے پر، الشفا اسپتال کے سربراہ

خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

?️ 18 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے

نیب ترمیم کیس: ’آئین میں عدلیہ کو قانون کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں دیا گیا‘

?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں

صہیونیوں کو لبنان کی سرزمین سے مکمل طور پر نکلنا ہوگا : شیخ نعیم قاسم

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عاشورائے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ماسک کی پابندی لازمی

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  نے اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے