غزہ کی تباہی کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی

غزہ

?️

سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عبرانی اخبار ہارٹز نے افشا کیا ہے کہ صہیونی فوج نے ہوائی امدادی کارروائیوں میں شامل فضائیہ کے اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نامہ نگاروں کو غزہ میں ہونے والی وسیع پیمانے کی تباہی کی تصاویر لینے یا نشر کرنے سے روکیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پٹی میں ہونے والی المناک تباہی کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں، تو وہ ہوائی امدادی کارروائیوں کو فوری طور پر روک دیں گے۔
اس کے برعکس، العربیہ نیٹ ورک نے غزہ کو ہوائی امداد بھیجنے کی کچھ تصاویر جاری کی ہیں۔
فلسطینی ذرائع اور اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کا کہنا ہے کہ ہوائی امداد ناکافی ہے اور غزہ کے باشندوں کی خوراک اور ادویات کی شدید ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔ ان ذرائع نے گذرگاہوں کو کھولنے اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

دو اسرائیلی میزائل جنوب دمشق میں داغے گئے

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت نے شام کی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری

عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:      ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز

امریکی تجزیہ کار: ٹرمپ کی بیان بازی فریب پر مبنی ہے۔ امریکہ کے ساتھ سفارت کاری کے امکانات تاریک ہیں

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں مشرق وسطیٰ کے مسائل کے تجزیہ کار اور

سٹراکفور تھنک ٹینک: ترکی عراق کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر رہا ہے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ترکی عراق کے حوالے سے اپنی پالیسی بدل رہا ہے۔

یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے

شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر مذہب کی جانب راغب ہوا، زاہد احمد

?️ 1 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ

سپریم جوڈیشل کونسل کی شکایت گزارکو جج کے خلاف الزامات پر بیانِ حلفی دینےکی ہدایت

?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور میں مقیم ایک

ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے