?️
سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا
العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک سرحدی ریلی میں تشدد کے بعد غزہ پر فضائی حملہ کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز سرحدی کشیدگی میں متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے،یاد رہے کہ جولائی کے بعد سے غزہ کے خلاف تل ابیب کا یہ پہلا جارحانہ حملہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی گروپوں کا عروج
یاد رہے کہ اس وقت صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی علاقوں پر ہوائی حملے اور شدید بمباری کی تھی،صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر فوجی دستوں کے حالیہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں غزہ کی پٹی کے شمال میں حماس سے تعلق رکھنے والی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
صیہونی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فضائی حملہ ایک ایسے علاقے پر کیا گیا جہاں فلسطینی مستقل طور پر بند کرنی کراسنگ کے قریب جمع تھے۔
فلسطینی علاقے کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے مشرق میں مزاحمتی تحریک کی ایک مشاہداتی چوکی پر بمباری کی۔
مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
اے ایف پی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی فضائی حملے سے قبل غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے زبردست مظاہرے میں سرحد کے دونوں جانب جھڑپیں ہوئیں اور فائرنگ سے دو مظاہرین زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ فلسطینیوں کی جانب سے ٹائروں کو آگ لگانے کے بعد علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے اور اسی دوران غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ سرحد پر مختلف مارچوں میں 12 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فوجیوں پر متعدد بم اور دستی بم پھینکے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر، اسد قیصر کی جہانگیر ترین گروپ سے روابط کی تردید
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر
جون
کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ
دسمبر
سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن پر تمام نظریں مرکوز
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد اپوزیشن
مارچ
ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کی مذاکراتی ٹیم کا تعارف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان غیرمستقیم مذاکرات کا تیسرا دور عمان
اپریل
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
مسترد ووٹوں پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے دوران 7
مارچ
امریکی تاریخ کا سب نفرت انگیز نائب صدر
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:این بی سی کی جانب سے کرائے گئے نئے پولز کے
جون
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کا بجٹ سے قبل حکومت سے پالیسی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے
جون