?️
سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں جلد از جلد غیر مشروط طور پر جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ روکنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے فوری امداد بھیجنے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں غزہ میں نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کے جاری رہنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا اور مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب آکسفیم کے ترجمان نے غزہ میں ناکافی امریکی فضائی امداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائی امداد غزہ کے بحران کا حل نہیں ہے ، ہم سرحدوں کو کھولنے اور شمالی غزہ تک امداد کی ترسیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے بارے میں ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
غربت سے لڑنے والے بین الاقوامی خیراتی ادارے آکسفیم نے امدادی کارکنوں پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی قافلوں کو نشانہ بنانا غزہ میں غذائی تحفظ کے بحران کو بڑھا رہا ہے۔
آکسفیم کے ترجمان کے مطابق غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے اور فوری طور پر قحط کے خطرے کو روکنے کے لیے جنگ بندی ضروری ہے کیونکہ وقت ختم ہو رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی
اگست
ن لیگ کی قیادت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کے بیانات
دسمبر
اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار رونین برگمین روزنامہ یدیعوت احرونوت میں لکھتے ہیں کہ
جنوری
کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں
اپریل
سود کے نجی کاروبار کی ممانعت کا بل پنجاب اسمبلی میں منظور
?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے
اگست
وزیراعظم سے سعودی وزیر مملکت کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے
مئی
دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے بک چکے ہیں: مزاحمتی علماء کی عالمی یونین
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:مزاحمتی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ نے صیہونی امریکی منصوبے
جنوری
تھانوں کی مرضی کے بغیر جرم نہیں پنپ سکتا، حافظ نعیم الرحمن
?️ 4 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل