?️
غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا
کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ کی جانب سے اپنے خلاف عائد پابندیوں کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اُن کی "غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت کے باعث کیا گیا ہے، نہ کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت۔
صدر پیٹرو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا "یقیناً، میرا نام اس فہرست میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا کہ میں منشیات فروش ہوں — میں کبھی ایسا نہیں تھا اور نہ کبھی ہوں گا۔ انہوں نے میرا نام کلنٹن لسٹ میں شامل کیا ہے کیونکہ میں غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں کولمبیا میں نسل کشی کا مخالف ہوں، اور اپنے ملک میں امن چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک پر جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اصل منشیات کے خلاف جنگ کو تیل کی لالچ میں سیاسی بنا دیا ہے۔پیٹرو کے مطابق، واشنگٹن کا وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے OFAC کو "سیاسی آراء کے اظہار کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ایک "خودسرانہ رویہ ہے۔
کولمبیا کے صدر نے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی "منشیات کے خلاف جنگ” کی پالیسی کو ناکام حکمتِ عملی” قرار دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوستاوو پیٹرو پر الزام لگایا ہے کہ اُن کی حکومت میں منشیات کی اسمگلنگ بڑھی ہے اور انہیں "غیر قانونی منشیات کا رہنما” قرار دیتے ہوئے کولمبیا کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
دونوں رہنما ایک دائیں بازو کا اور دوسرا بائیں بازو کا — طویل عرصے سے نظریاتی تصادم کا شکار ہیں۔ 2025 کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھی جب امریکہ نے کولمبیائی مہاجرین کی واپسی کے لیے پروازیں شروع کیں، جسے پیٹرو نے "ذلت آمیز” اقدام قرار دیا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پیٹرو نے امریکی فوجیوں سے مخاطب ہو کر کہا:انسانیت کے حکم کو ٹرمپ کے حکم پر ترجیح دیں۔
اس بیان کے بعد واشنگٹن نے کولمبیا کے اعلیٰ حکام، بشمول صدر پیٹرو کے، ویزے منسوخ کر دیے اور اسے "خطرناک اور اشتعال انگیز رویے” کے خلاف کارروائی قرار دیا۔
حالیہ بحران اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب امریکی افواج نے کیریبین سمندر میں ایک کشتی پر بمباری کی، جسے بوگوٹا نے اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس کے جواب میں امریکہ نے کولمبیا کے خلاف مالی پروگرام معطل کرنے اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی، جبکہ صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت "کولمبیا کی خودمختاری کے دفاع میں دانائی اور قوت کے ساتھ جواب دے گی۔”
2025 میں واشنگٹن اور بوگوٹا کے درمیان یہ بحران جنوبی امریکہ اور امریکہ کے تعلقات میں سب سے بڑا سفارتی تنازعہ بن چکا ہے — جہاں ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں کا سامنا پیٹرو کے آزادی پسند نظریات سے ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
معروف ڈراما ’تیرے بن‘ کی اداکارہ سبینہ فاروق کو ’حیا‘ کا کردار کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں
?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) کسی ڈراما یا فلم میں اداکار کی اداکاری اگر
مارچ
100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے:مریم اورنگزیب
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
جولائی
برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان
?️ 4 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے
فروری
عالمی بحران کے موقع پر اپنا ہی گریبان پکڑنا
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں انقرہ کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے پر
نومبر
شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف فوجی سیٹلائٹس کی اہمیت پر زور
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی سازشوں میں
مئی
وزیر اعظم کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں
اپریل
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور
ستمبر
شہریوں کے قتل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے ’اشتعال انگیز‘ بیان پر پاکستان کا اظہارمذمت
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
اپریل