?️
سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کے ایک اسپتال پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو صیہونی فوج کے ٹینکوں اور شکست خوردہ فوجیوں کے غزہ کے الشفاء اسپتال میں داخلے کو ایک کامیابی کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟صیہونی تجزیہ نگار کا اظہارخیال
انہوں نے مزید کہا کہ الشفاء اسپتال پر صیہونی غاصبوں کا حملہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے جس سے کوئی بھی بے وقوف نہیں بنا اور نہ ہی اس پر کوئی یقین کرے گا،یہ ہسپتال ایک سویلین عمارت ہے، فوجی بیرک نہیں۔
اس سے پہلے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی تھی کہ الشفاء اسپتال پر صیہونی افواج کے حملے کے دوران اسپتال میں موجود لوگوں کی جانب سے کوئی گولی نہیں چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی قابضین نے ان لوگوں پر گولیاں برسائیں جنہوں نے شفاہ اسپتال سے محفوظ راستے سے نکلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے الشفاء ہسپتال کے سرجری اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پر حملہ کیا، ان کا خیال تھا کہ اسپتال میں داخل ہونا ان کی فتح ہے لیکن انہیں اس اسپتال میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا کوئی نشان نہیں ملا۔
اس فلسطینی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم 5 دن سے اس غزہ کے بیمار بچوں کو مصر لے جانے کے لیے مصری فریق سے مشورہ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی کارکنوں کے درمیان رابطہ منقطع
فلسطین الیوم نے بھی اطلاع دی تھی کہ الشفاء اسپتال کے اندر سے کئی دھماکوں کی آواز سنی جا سکتی ہے اس لیے کہ صہیونی غاصبوں نے اس اسپتال میں گھس کر اس کے مغربی حصے کے دروازوں اور دیواروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا
?️ 19 نومبر 2025امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا ایک
نومبر
کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر
اگست
ٹرمپ کے وزیر خزانہ کی ایران کے حامی ممالک کو دھمکیاں
?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: امریکی سفاک رژیم کے وزیر خزانہ اسکاٹ بسنت نے ٹرمپ
اگست
سپریم کورٹ عمران خان کی خراب طبیعت کا نوٹس لے، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی
?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ
اگست
سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، فائدہ کیا ہوا بے نقاب ہوگئے، عمران خان
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
دسمبر
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالت زار؛پینٹاگون کی زبانی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر
دسمبر
صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب چکناچور
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے علاقائی توازن کی تبدیلی کے خواب ناکام،
مئی
تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے
نومبر