?️
غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں
فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قابض صہیونی فوج غزہ سٹی اور جبالیا کیمپ میں روزانہ تقریباً 300 رہائشی مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے۔ یہ کارروائیاں تقریباً 100 ٹن بارودی مواد سے لیس 15 بم بردار بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دھماکے تیز ترین انداز میں اس مقصد سے کیے جا رہے ہیں کہ غزہ شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے اور اس کے باسیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کیا جائے۔ یہ سلسلہ گزشتہ 23 ماہ سے جاری اجتماعی نسل کشی کی پالیسی کا حصہ ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے مزید بتایا کہ اس کے میدانی عملے نے ایسے شواہد اکٹھے کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فوج پوری کی پوری آبادی والے محلوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ان بم بردار گاڑیوں کے استعمال میں تیزی سے اضافہ کر رہی ہے۔
جبالیا البلد اور جبالیا النزله کی بیشتر آبادی پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے اور اب یہ تباہی جنوبی، مشرقی اور شمالی محاذوں سے ہوتے ہوئے غزہ کے مرکز کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ادارے نے نشاندہی کی کہ پہلے روزانہ تقریباً 7 گاڑیاں استعمال کی جا رہی تھیں، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 15 تک جا پہنچی ہے، جبکہ بعض گاڑیوں میں 7 ٹن تک بارودی مواد بھرا ہوتا ہے۔ ان کا ہدف جبالیا، الزیتون، الصبرہ، الشجاعیہ، التفاح، الصفطاوی اور ابو اسکندر جیسے علاقے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گھروں اور محلوں کو اس تیز رفتار تباہی کے ذریعے صاف کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل غزہ شہر کو مکمل طور پر مٹانے کے عزم پر کاربند ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی ڈیموکریٹس کے درمیان روس اور ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلافات
?️ 16 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی قیادت نے روس اور
ستمبر
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر
جاپان کا سی آئی اے طرز کی انٹیلی جنس ایجنسی بنانے کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:جاپان دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے بعد پہلی بار ایک
جولائی
پوپ نے کینیڈا میں ایبوریجنل بچوں کی نسل کشی کا اعتراف کیا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک رہنما نے کینیڈا کے دورے سے واپس
جولائی
’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں
?️ 1 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے
جنوری
سید حسن نصراللہ نے قرآن پاک کی توہین کرنے والے کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی
مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران، آذربائیجان اور روس کے اعلیٰ سطح وفود
نومبر
بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی محورِ مزاحمت سے عارضی طور پر علیحدگی کے بعد
دسمبر