?️
غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ منظرنامے
فلسطینی سیاسی تجزیہ کار وسام عفیفہ نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے اور اسرائیل کی جانب سے اس پر مکمل عمل نہ کرنے، خصوصاً رفح کراسنگ بند رکھنے اور انسانی امداد کی عدم اجازت کے بعد، اس آتشبس کے مستقبل کے بارے میں تین ممکنہ منظرنامے پیش کیے ہیں۔
خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق، عفیفہ کا کہنا ہے کہ اب غزہ کی صورتحال فوجی تصادم سے سیاسی کشمکش میں تبدیل ہو رہی ہے، جہاں ہر فریق جنگ کے بعد کے دنوں کے لیے اپنا ایجنڈا آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔عفیفہ کے مطابق، سب سے زیادہ ممکنہ منظرنامہ یہی ہے کہ جنگ بندی وقتی اور غیر مستحکم حالت میں برقرار رہے گی۔
اسرائیل اس دوران زمینی حقائق کو اپنے حق میں تبدیل کرتا رہے گا، جبکہ امریکہ انسانی امداد کو محدود رکھے گا تاکہ غزہ میں بحران برقرار رہے اور فلسطینی صفوں میں اختلاف اور دباؤ پیدا ہو۔
اس منظرنامے کے تحت، امریکہ کی کوشش ہوگی کہ نوارِ غزہ میں عارضی انتظامی تقسیم نافذ کرے یعنی محفوظ علاقے قائم کیے جائیں جنہیں عرب ممالک اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں رکھا جائے۔یہ انتظام شہری و سلامتی معاملات کے لیے وقتی طور پر ہوگا، مگر سیاسی حل یا غیر مسلح کرنے کی شرط کے بغیر۔
عفیفہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ فارمولا نافذ ہوا تو اس سے اسرائیل کا غیر اعلانیہ کنٹرول غزہ پر برقرار رہے گا اور مصر اور فلسطینی اتھارٹی کا کردار کمزور ہو جائے گا۔
عفیفہ کے مطابق، تیسرا اور سب سے امید افزا منظرنامہ یہ ہے کہ قطر، مصر اور ترکی جیسے ثالث ممالک اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہو جائیں تاکہ وہ غزہ سے مکمل انخلا کرے اور ایک فلسطینی سیاسی مفاہمتی عمل شروع ہو۔اس صورت میں، غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی تدریجی واپسی اور اندرونی اتحاد کو فروغ مل سکتا ہے۔
تاہم، عفیفہ نے کہا کہ اس منظرنامے کے حقیقت بننے کے امکانات کم ہیں، کیونکہ اسرائیل اور بعض مغربی طاقتیں فلسطینی یکجہتی سے گریزاں ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے
ستمبر
اگر اسرائیل لبنان سے نہیں نکلے گا تو امریکہ ایران معاہدے کا کیا ہو گا؟
?️ 21 جون 2026سچ خبریں:اسرائیل کے لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں موجود رہنے کے بیان
جون
اسرائیل کا غزہ پر قبضہ کا منصوبہ غلط سمت میں ایک انتہائی برا قدم ہے: روس
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: روسیہ نے صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے
اگست
وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے
جولائی
روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز اہل امیدواروں
مارچ
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2
دسمبر
دوحہ سربراہی اجلاس کے لیے فلسطینی گروپوں کا پیغام؛ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل پر زور
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ سربراہی اجلاس میں شریک عرب اسلامی برادری کے رہنماؤں
ستمبر
صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی میڈیا
?️ 17 نومبر 2025 صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی
نومبر