?️
غزہ میں اسپتال حالات نہایت سنگین ہیں اور عملے کے پاس بنیادی طبی سہولتیں بھی موجود نہیں
غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کی ایک رضاکار خاتون ڈاکٹر نے ہولناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپتال میں حالات نہایت سنگین ہیں اور عملے کے پاس بنیادی طبی سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔
قطر کے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملے میں اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تشخیصی آلات اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کے باعث طبی عملہ مجبور ہے کہ مریضوں کے علاج کے لیے نہایت ابتدائی اور غیرمعیاری طریقے استعمال کرے۔
ذرائع کے مطابق خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے میں 20 افراد شہید ہوئے جن میں پانچ صحافی اور ایک فائر فائٹر بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے کمپلیکس کی ایک عمارت کی چوتھی منزل کو دو بار نشانہ بنایا۔
اس سے قبل 20 اگست کو اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے مرکزی دروازے پر صحافیوں کے کیمپ پر حملہ کیا تھا جس میں 6 صحافی شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے دوران ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس جنگ نے غزہ کو بھوک اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
تل ابیب عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد برائے جنگ بندی کے ساتھ ساتھ عالمی عدالتِ انصاف کی ہدایات کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی اور انسانی المیے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شامی فوج نے امریکی فوجی قافلے کو گزرنے سے روکا
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: کرد ملیشیا کے ساتھ ایک امریکی فوجی گشت صوبہ الحسکہ
مارچ
مقبوضہ قدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری میں تیزی: ماہر ین کا سخت انتباہ
?️ 4 فروری 2026مقبوضہ قدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری میں تیزی: ماہر ین
فروری
میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ
?️ 26 جنوری 2021میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد
جنوری
رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
?️ 22 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات
مارچ
صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے
اگست
افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا
اکتوبر
صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی
مئی
کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں
اکتوبر