?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری مہینوں کے بارے میں ایک کتاب کے مصنفین نے لکھا ہےکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو اب تک کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
انگریزی زبان کے پاکستانی اخبار نے جمعرات کے روز واشنگٹن پوسٹ کے دو صحافیوں کی لکھی گئی کتاب کے اقتباسات نقل کرتے ہوئے خبر شائع کی کہ ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد فلوریڈا میں واقع وائٹ ہاؤس میں موسم سرما میں قیام کے دوران پاکستانی وزیر اعظم سے گفتگو کی تھی، کیرول لیوننگ اور فلپ روکر کی لکھی گئی کتاب I alone can fix it ٹرمپ کے دور صدارت کے آخری سال سے مخصوص ہے۔
کتاب میں لکھا ہے کہ اس وقت کے امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدہ دار کے قتل کو حیرت انگیز اقدام قرار دیا اور انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس کا ذکر بھی کیا۔
رپورٹ میں کیرول لیوننگ اور فلپ راکر کے حوالے سے کہا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے بات کی ہے اور عمران خان نے انہیں بتایا کہ سینئر ایرانی کمانڈر کا قتل اب تک کا سب سے بڑا واقعہ تھا،واضح رہے کہ عراقی سرزمین پر امریکی افواج کے ذریعہ ایرانی قدس فورس کے سابق کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے چند گھنٹوں بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کسی بھی طرح کی یکطرفہ اور جارحانہ کاروائی سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
گارڈین: امریکا نے دوسرے ممالک کے لیے سیکیورٹی کم کردی ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک
مئی
بین گوئر نے مزید 14000 ہتھیار صہیونیوں میں تقسیم کئے
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:ہارٹز اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بین گوئر اور ان
فروری
جولانی کو عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح
فروری
ایران جنگ میں ٹرمپ کے لیے خطرناک ترین منظرنامہ
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: برطانوی اخبار آئی پیپر کے کالم نگار پاول ووڈ نے
اگست
فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب پیش
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں
مارچ
شامی خواتین کا قاتل الجولانی حکومت کا وزیر انصاف مقرر
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:2015 میں شامی خواتین کو قتل کرنے والے النصرہ فرنٹ کے
جنوری
کیا اسرائیلی قیدی رہا ہوں پائیں گے؟
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے رپورٹ کیا ہے کہ چار اسرائیلی
جون