عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ

ایران

?️

سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر انچیف نے کہا کہ خطے میں حالیہ تبدیلیاں خلیج فارس کے عرب ممالک کے ایران کی طرف رخ موڑنے کو ظاہر کرتی ہیں۔
رائے الیوم اخبار چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے لبنانی چینل المنار کے ساتھ ایک انٹرویو میں خطے کی حالیہ صورتحال اور ایران کے تئیں عرب خلیجی ریاستوں کے رویے کا جائزہ لیا، انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل تک ہم نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل دیکھا تھا، لیکن اب یہ بہاؤ الٹا ہوچکا ہے اور توجہ ایران کی طرف مبذول ہوچکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے چار دوروں میں شرکت کی ہے اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طنحون بن زائد پیر کو تہران جائیں گے،انھوں نے کہا کہ ایک انگریزی کہاوت جو خلیج فارس کے عرب ممالک کی کہانی بیان کرتی ہے کہ اگر تم کسی کو شکست نہیں دے سکتے تو اس کا ساتھ دو۔

عطوان نے کہا کہ میرے خیال میں خلیج فارس کے ممالک اسرائیل اور اس کی حمایت نیز امریکی ہتھیاروں سے مایوس ہوچکے ہیں جو انہیں اربوں ڈالر میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ یہ ہتھیار یمنی بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں بے اثر ثابت ہوئے ہیں لہذا اب عرب ممالک کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ امریکہ ان کا دفاع اور حمایت نہیں کرتا اور ان کی وجہ سے جنگ میں نہیں جاتا جبکہ امریکہ کے لیے تائیوان اور یوکرین کے دو معاملات بنیادی تشویش کا باعث ہیں۔

عطوان کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے جبکہ ایران ایک علاقائی سپر پاور بن چکا ہے، عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے کہاکہ اگر آپ محمد بن سلمان کے جی سی سی ممالک کے دورے کے منصوبے کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ان کا پہلا دور دورہ مسقط ہے، مسقط کہاں ہے؟ ایران کا قریب ترین عرب ملک اور خلیج فارس کا دارالحکومت، عمان کی ہمیشہ غیر جانبداری اور غیر معمولی دور اندیشی کی پالیسی رہی ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ بن سلمان مسقط جا رہے ہیں کیونکہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے عمان کی تلاش میں ہیں،وہ جانتے ہیں کہ عمان ایران کا دوست ہے اور وہ عمانی حکام سے ایران سعودی مذاکرات کو بغداد سے مسقط منتقل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں

دیوانیہ اور الانبار میں امریکی فوجی لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  رپورٹ کے مطابق اتوار کو عراق میں چار امریکی فوجی

یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی، مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا

?️ 20 جولائی 2021قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی

کرپشن قوم کو تباہ و برباد کر دیتا ہے:وزیر اعظم

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوم

مقبوضہ فلسطین کے علاقے کرمیٹ کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں ہفتوں سے خلل

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے کرمٹ علاقے

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاض کی شرط

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب

غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے امارات کے ساتھ خفیہ مذاکرات

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: 24 نیوز ٹی وی کی رپورٹ مطابق اسرائیل اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے