?️
سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور آلہ کار ہیں اسی لیے انہوں نے کبھی بھی فلسطینیوں کی عملی حمایت نہیں کی،بلکہ انھوں نے فلسطین کے مسئلہ میں ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دیا ہے،فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ در حقیقت عرب ممالک کی شکست کا مظہر ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بدرالدین شجاع، بہادر اور دلیر انسان تھے،سید حسن نصر اللہ نے شہید بدارالدین کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید بدرالدین قوی، مضبوط، دلاور، شجاع اور بہادر انسان تھے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک بہترین شاعر بھی تھے انھوں نے فلسطین ، بیت المقدس کے بارے میں بہترین اشعار کہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شہید بدرالدین میں ایک مجاہد کی تمام خصوصیات موجود تھیں اور اس شہید والا مقام نے اپنی تمام عمر صہیونیوں کے خلاف تلاش وکوشش اور جہاد میں صرف کی، سید حسن نصر اللہ نے یوم النکبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم النکبہ صرف فلسطینیوں کے لئے نہیں بلکہ اس میں تمام عرب شریک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام استقامت اور مجاہدت کے راستے پر گامزن ہے اور گذشتہ ہفتہ کے واقعات سے ثابت ہوگيا ہے کہ فلسطینی عوام بیدار ہیں اور وہ عرب حکمرانوں کی سازش میں نہیں آئیں گے کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور آلہ کار ہیں، انھوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں نے کبھی بھی فلسطینیوں کی عملی حمایت نہیں کی بلکہ انھوں نے فلسطین کے مسئلہ میں ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دیا ہے لہذا فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ در حقیقت عرب ممالک کی شکست کا مظہر ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہید بدرالدین کی نسل نے ہمیں سن 2000 کی جنگ میں فتح سے ہمکنار کیا،لبنان کی آزادی ، استقلال اور کامیابی در حقیقت شہداء کے خون کی مرہون منت ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم عملی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ہم امریکہ و اسرائیل کے ناپاک اور مذموم عزائم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ لبنان کو اس وقت قدرت اور ہتھیاروں کے بحران کا سامنا نہیں بلکہ لبنان کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے اور معاشی بحران کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور ہمیں امریکہ کے ناپاک عزائم کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم میں
مارچ
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس
جولائی
نیتن یاہو کی گستاخی کے خلاف شامی شہریوں کے بہادرانہ اقدام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
جولائی
عمران خان کے دوست ہی ان کے لئے محاذ کھول رہے ہیں
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) عمران خان سے کہوں گا نادان دوست ان کے لیے
اکتوبر
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
پیکا ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک
فروری
روس نے امریکی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا کی جانب سے انتہاپسندی اور دوسرے
مئی
اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ صیہونی
دسمبر