?️
سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ معقول نہیں ہے کہ عرب دروازے اسرائیل کے لیے کھولے جائیں اور لبنان کے لیے بند کیے جائیں۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ یہ ملک اعتدال اور اتحاد کے سوا اپنے راستے پر نہیں چل سکتا،انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی راہ میں بھی لبنان کے اتحاد کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔
نبیہ بری نے انٹرویو مصری اخبار الاحرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے کسی بھی دشمن بالخصوص اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا بہترین طریقہ داخلی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، انھوں نے مزید کہاکہ لبنان میں جو کچھ ہوا ہے، اسے ‘سیاسی کورونا’ کہا جاسکتا ہے، اس کورونا نے ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے جس کی کسی نے پیشین گوئی نہیں کی تھی۔
نبیہ نے کہاکہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لبنان جسے کبھی مشرق وسطیٰ کا سوئٹزرلینڈ اور تمام عرب ممالک کا پیارا کہا جاتا تھا، اس وقت اس کا دیوالیہ ہو چکا ہےجبکہ لبنان کے پاس قدرتی گیس سے بھرئےسمندر سمیت بہت زیادہ وسائل اور اثاثے ہیں۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لبنان میں لیکویڈیٹی کی کمی اور اقتصادی صورت حال کی خرابی کی وجہ سیاست کی کمی ہے، سیاسی غربت نہیں اور یہی چیز لبنان کو اس مرحلے تک لے آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ
اپریل
غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے
جنوری
سعودی عرب اور شام کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر
ستمبر
جماعت اسلامی لاہور کا یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام
?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)قبلہ اؤل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی قتل و غارت
اپریل
علی پور پورا ڈوب گیا، بہت نقصان ہوا، پورا کریں گے۔ مریم اورنگزیب
?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر
ستمبر
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر
ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی
فروری
رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 300 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات تباہ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ فلسطین (او
جون