عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟

عراق الیکشن

?️

عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟
 عراق میں پارلیمانی انتخابات قریب آ رہے ہیں اور سیاسی سرگرمیاں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہیں۔ 20 نومبر کو ہونے والے ان انتخابات سے قبل ملک کی سڑکیں، دیواریں اور عوامی مقامات امیدواروں کے پوسٹروں اور انتخابی نعروں سے بھر گئے ہیں۔
عراقی خبررساں ویب سائٹ المعلومہ نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ موجودہ انتخابی فضا میں ایک اہم سوال ہر شہری کے ذہن میں گردش کر رہا ہے:تجزیہ نگار ریاض الفرطوسی کے مطابق، عراقی عوام نے گزشتہ برسوں میں سیاست دانوں کے بے شمار وعدے سنے، لیکن ہر بار انتخابات کے بعد وہ وعدے فراموش کر دیے گئے۔اب عوام زیادہ باشعور ہو چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ انتخابات کوئی کھیل یا رسمی کارروائی نہیں، بلکہ ملک کی سمت بدلنے کا واحد پرامن راستہ ہیں۔
اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سے بیشتر امیدواروں کی جانچ پڑتال کی گئی اور کئی چہروں کو بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے رد کیا گیا۔اس کے باوجود،کچھ پرانے سیاست دان دوبارہ میدان میں ہیں، لیکن تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے امیدواروں کی موجودگی امید کی کرن ہے۔
الفرطوسی کے مطابق، عراق اس وقت ایک پیچیدہ سیاسی اور سماجی دوراہے پر کھڑا ہے ایک طرف بیرونی دباؤ اور دوسری طرف داخلی مسائل نے ملک کو مشکل صورتحال میں ڈال رکھا ہے۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ انتخابی نعروں اور تصاویر کو وہم کہا جا سکتا ہے، لیکن انتخابات خود وہم نہیں۔انتخابات ہی وہ قانونی اور پرامن راستہ ہیں جن کے ذریعے عراق میں استحکام اور سیاسی زندگی دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کا مشورہ

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ

یمن کی ناکہ بندی اور پابندیاں جنگ بندی کی توسیع میں رکاوٹ

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے

جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب

?️ 3 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) محکمہ جنگلات پنجاب نے خانپور میں با اثر ٹمبر

سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

?️ 20 جون 2021کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں

جاپان کی ترکی کے زلزلے میں سب سے زیادہ طبی امداد

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد سے

غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: ایک مصری ڈاکٹر، جو جنگ کے پہلے دنوں سے غزہ

جرمنی میں فلسطین کی  بھر پور حمایت 

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے الاقصیٰ طوفانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے