سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق کے شہر اربیل میں واقع الحریر امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی۔
صابرین نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراقی شہر اربیل میں الحریر کے امریکی اڈے کو جمعہ کی صبح ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق لواء الثائرین بریگیڈ نامی عراقی مزاحمتی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اگرچہ اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم عراقی گروپ کے اعلان کے بعد امریکی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے آج (سنیچر) کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، اتحادی فوج کے ترجمان نے روڈو چینل کو بتایا کہ ایک ڈرون نے جمعہ کے روز صبح ڈیڑھ بجے کردستان کے علاقے میں بین الاقوامی اتحاد کے ایک فوجی کو نشانہ بنایا۔
تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ اس حملے میں کوئی مادی یا جانی نقصان نہیں ہوا ہےجبکہ عراقی گروپ نےاپنے بیان میں کہا کہ ہم عراقی کردستان کے صوبہ اربیل میں الحریر اڈے کو ہم نے نشانہ بنایا ہے جہاں بزدل امریکی قابض ، ان کے جاسوسوں اور کرائے کے فوجیوں نے پناہ لے رکھی ہے ۔
عراقی گروپ نےاپنے بیان میں کہاجمعہ کے روز صبح کے دو بجے ایک مسلح ڈرون کے ذریعہ عراق کے ایربل شہر میں امریکی اڈے کا نشانہ بنایا گیا جس میں قابض فوج کا بہت مالی نقصان ہوا،واضح رہے کہ عراق میں امریکی اڈوں کو بار بار راکٹوں اور ڈرونوں نے نشانہ بنایا ہے جن میں حالیہ ہفتوں میں کافی شدت آچکی ہے۔