?️
عراق کی مذہبی مناسبات کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کرنے کی تجویز
عراقی حکومت نے اسلامی مذہبی مناسبات کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کرنے کی باضابطہ تجویز پیش کر دی ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق یونیسکو میں عراق کے مستقل نمائندے اسعد ترکی سواری نے اسلامی ممالک کے سفیروں کے اجلاس کے دوران دو اہم تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی تجویز حضور اکرم حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے سالانہ جشن کی حمایت سے متعلق ہے جبکہ دوسری تجویز قرآن کریم کے مقدمے کو یونیسکو کی عالمی یادداشت کی فہرست میں درج کرانے کے بارے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کو عالمی یادداشت کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد بعض ممالک کی جانب سے انتہا پسند عناصر کو دی جانے والی اجازتوں کا سدباب کرنا ہے، جن کے تحت قرآن کریم کی بے حرمتی، اس کو نذر آتش کرنے یا پھاڑنے جیسے واقعات پیش آتے ہیں جو مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ عراق نے اس اقدام کو اسلامی مقدسات کے تحفظ اور بین الاقوامی سطح پر احترام کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی
اکتوبر
ٹرمپ نے دنیا میں تفرقہ انگیز سیاست کے شعلوں کو بھڑکا دیا: لندن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل
ستمبر
کیا امریکہ میں خانہ جنگی ہونے والی ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دیگر اندرونی چیلنجوں کے علاوہ، علیحدگی پسندی امریکہ میں حکومت
جنوری
اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے
دسمبر
موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی کم کردی
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) موڈیز انوسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں
اکتوبر
۷۰ فیصد اسرائیلی شہری اقتصادی بدحالی پر ناخوش
?️ 20 ستمبر 2025۷۰ فیصد اسرائیلی شہری اقتصادی بدحالی پر ناخوش ایک تازہ سروے میں
ستمبر
ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے
ستمبر
انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان
?️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
نومبر