?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی کے دوران داعش کے پانچ دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے، عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں تکفیریوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا، رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کاروائی کے دوران موصل شہر میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کاروائی میں 5 تکفیری عناصر کی نشاندہی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا ، اس سے قبل عراقی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ستمبر سے مختلف صوبوں میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا ان کاروائیوں کے دوران تکفیریوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ستمبر کے بعد سے ، داعشی تکفیری دہشت گردوں کے 17 رہنما جو پہلے کئی صوبوں میں مطلوب تھے ، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں،یادرہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اس ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے عراق میں دہشگردوں کو امریکہ اور دیگر کئی مغربی ممالک کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،اگرچہ امریکہ متعدد مغربی ممالک کا اتحاد بنا کر اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوا تھا تاہم زمینی صورتحال کچھ اور ہی کہتی ہے کہ امریکہ نے یہاں دہشتگردوں کے لیے ایک سہلوت کار کے فرائض انجام دیے ہیں جس میں انھیں اسلحہ کی فراہمی سے لے کر محاصرہ سے نکالنا تک شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید
فروری
جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون
جنوری
ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک
فروری
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ایک قطبی دنیا کے خواب کا خاتمہ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:جارج ڈی او نیل جونیئر نے ایک نوٹ میں لکھا ہے
مارچ
چلی کے عوام کی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: چلی کے عوام کے ایک گروپ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق
اکتوبر
واشنگٹن کے مطابق ایرانی کشتیاں امریکی جنگی جہازوں کے قریب پہنچتی ہوئیں
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے منگل کی صبح دعویٰ کیا کہ
جون
مسجد الحرام کے خطیب کو 10 سال قید کی سزا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی
اگست
ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے
جون