?️
سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے تمام کرد علاقے ترکی کی جارحیت کی زد میں ہیں۔
عراقی صدر عبداللطیف رشید نے عراق کے کردستان علاقے میں ترکی کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ترکی کی وزارت دفاع نے پیر کے روز شمالی عراق میں فضائی حملوں کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان حملوں میں PKK کے عناصر کی ایک بڑی تعداد ماری گئی اور اس گروہ کے کئی ٹھکانے اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک ترکی ہماری سرحدوں پرحملہ کرتا رہے گا تعلقات کا معمول پرآنا ناممکن: عراقی صدر
ترکی کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اس ملک کے جنگی طیاروں نے ہفتے کی شام شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے 20 ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کر کے تباہ کر دیا۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق اپنی سرزمین پر ترکی کے تجاوز کے خلاف ہے، رشید نے کہا کہ انقرہ نے عراقی سرزمین پر کئی ڈرون بھیجے ہیں اور کردستان کے علاقے میں فوجی اڈے بنائے ہیں۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے صدر نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا کہ عراق، ایک خودمختار ملک کے طور پر اس جارحیت کو قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغداد انقرہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ترک جارحیت عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔
مزید پڑھیں: عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین
ترکی کے مقامی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ انقرہ میں وزارت داخلہ اور ترک پارلیمنٹ کے قریب ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں حملے کے مرتکب دو افراد ہلاک اور دو ترک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ
دسمبر
امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو
فروری
اسرائیل کی حمایت بند کرو؛مشی گن یونیورسٹی کے طلباء کا کملہ ہیرس کا استقبال
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی
جنوری
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
سعودی عرب میں جبر اور گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مشکل صورتحال پر زور دیتے
ستمبر
ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی علاقوں پر نرم قبضے کی راہ ہموار کرتا ہے: ہاریٹز
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: جاک خوری نے منگل کو ہاآرتص اخبار میں شائع ہونے
اکتوبر
مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، دفتر خارجہ
?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
جنوری