عراق میں امریکی فوجی مشن کا باضابطہ خاتمہ / اب مشیروں کے روپ میں موجودگی

امریکی

?️

سچ خبریں:عراقی اور امریکی عہدیدار اس سال کے آخر تک مشیر کے طور پر عراق میں امریکی فوجی مشن میں تبدیلی کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

پولیٹیکونیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار اور دو باخبر ذرائع نے بتایا کہ عراقی اور امریکی عہدیدار رواں سال کے آخر تک عراق میں امریکی فوجی مشن میں صرف مشاورتی کردار میں تبدیلی کو حتمی شکل دے رہے تھے جس میں باضابطہ طور پر عراق میں امریکی فوجی مشن کے خاتمہ کی نشاندہی کی جائے گی جو خود مشرق وسطی کے اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کے خاتمہ کی علامت ہے ۔

باخبر عہدیداروں کے مطابق امریکی فوجیوں کو ملک سے انخلا کو اس منصوبے میں شامل نہیں کیا جائے گا ،تاہم امریکی مسلح افواج کے متعدد ارکان غیر معینہ مدت تک عراق میں ہی رہیں گےجو آئی ایس آئی ایس کے خلاف جنگ میں رسد اور مشاورتی اعانت کے ساتھ ساتھ فضائی طاقت اور انٹیلی جنس کے امور میں امداد فراہم کریں گی اس لیے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے رواں ہفتے بغداد کے صدر شہر میں ایک خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی عہدیداروں سے ان کی ملاقات کے بعدعراقی اور امریکی عہدہ دار پیر کے روزعراق میں امریکی فوج کو مشیر وں میں تبدیل کرنے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو پینٹاگون میں امریکی اور عراقی عہدیداروں کے مابین ہونے والی میٹنگ میں تبادلہ خیال اس تبدیلی کا عراق میں امریکی فوج کی موجودگی میں ایک اور تبدیلی کا اشارہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے بچوں میں غذائی قلت کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں بچوں کی نازک صورتحال پر اپنی نئی رپورٹ میں

سعودی عرب نے غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل میں کیا کہا؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس

تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے

الیکن کمیشن غیر معینہ مدت کے لئے نا مکمل رہ سکتا ہے

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) غیر معینہ

امریکہ کی یمن میں امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے سعودی عرب کو گرین

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ امن عمل میں

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، قصور، اوکاڑہ اور دیگر شہروں کیلئے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے چناب میں ہیڈ محمدوالا اور شیر شاہ پل

اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں

امن ہونا چاہیے نہ اسلحہ سے:پوپ

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے جنگ بندی اور بات چیت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے