?️
سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعش کے دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی، بتایا گیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی زیادہ تر بمباری کا رخ مشرقی عراق کی طرف تھا اور ان دہشت گردوں کو صوبہ دیالہ کے ذی قارا تپے کے علاقے نارین میں نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ اس فضائی حملے کے دوران داعش کی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی خاص اعدادوشمار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم اس سے دو روز قبل عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے حمرین پہاڑوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا،اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ عراقی جنگی طیاروں نے حمرین کے پہاڑوں میں داعش کے ایک ٹھکانے پر کامیاب حملہ کیا۔
رسول نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انسداد دہشت گردی فورس کے سکیورٹی تعاون کے مطابق کیا گیا،واضح رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے بچے ہوئے دہشت گرد عناصر دارالحکومت بغداد کے کچھ حصوں سمیت دیالہ، نینویٰ، صلاح الدین، کرکوک اور انبار کے صوبوں میں وقتاً فوقتاً دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں جن میں عراقی شہریوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یورپ کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے توانائی کے بحران اور اس ملک
دسمبر
یوکرین کے لیے مسلسل امریکی حمایت
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں کئی سینئر
مئی
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 27 نومبر 2023جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے
نومبر
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، مراد شاہ
?️ 3 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
جون
گراہم: ٹرمپ جلد ہی نئی روس مخالف پابندیوں کی منظوری دیں گے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے یہ بتاتے ہوئے کہ روس
جون
سندھ میں افطار کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں
اپریل
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء کو شدید اعتراض
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان
ستمبر