?️
سچ خبریں:عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ایک ریلی نکالی جس میں صیہونی کومت کے پرچم کو نذر آتش کیا۔
عراقی سوشل میڈیا نے عراقی دارالحکومت میں صیہونی حکومت کے ساتھ معمول معمول پر لانے کے خلاف ریلی کی اطلاع دی ہے، صابرین نیوز کی خبر کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف مظاہرین نے صہیونی حکومت کے جھنڈے کو نذر آتش کیا، رپورٹ کے مطابق یہ ریلی بغداد کے صدر شہر میں نکالی گئی ، اور مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ منحل شدہ بعثیوں کی واپسی کی مخالفت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی حکومت کے ترجمان احمد ملا طلال نے کہا تھا کہ عراقی آئین کے مطابق صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ممنوع ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کا صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کرنا ان ممالک کا اپنا مسئلہ ہے ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
یادرہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کو نظرانداز کرتے ہوئے کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین پیش پیش ہیں جس سے صیہونی مزید جری ہو رہے ہیں اور وہ آئے دن فلسطینیوں پر نت نئے مظالم ڈھا رہے ہیں کبھی ان کے کھیتوں کو تباہ کرتے ہیں تو کبھی گھروں پر حملہ کر انھیں مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ گھر سے سرپرست کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیتے ہیں جس کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کے درجے میں مزید بہتری
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کو مزید بہتری ملی
اکتوبر
نائیجر کی عوام کیا چاہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کے خلاف Equas کے
اگست
صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو
ستمبر
صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ناممکن ہے:جہاد اسلامی فلسطین
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں
اگست
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام
جون
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون
انصار اللہ یمن نے کون کون سے ریکارڈز توڑے؛ایکس صارفین کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگریزی زبان کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارفین کا کہنا ہے
اکتوبر