?️
عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا
عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے اپنے حالیہ بیان میں پ ک ک کی غیر مسلح حیثیت، اسرائیلی حملوں پر عراقی مؤقف، بغداد–اربیل تعلقات، تیل و گیس قانون اور پانی کے بحران سمیت کئی اہم امور پر اظہار خیال کیا۔
عبداللطیف رشید نے کہا کہ اگر پی کے کے ترکی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق ہتھیار رکھ دے تو یہ قدم عراق اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ اس اقدام سے سرحدی تنازعات اور ترکی کے فوجی اڈوں کا مسئلہ بھی حل ہوسکے گا۔
عراقی صدر نے ایک بار پھر غزہ کے حوالے سے اپنے ملک کا واضح مؤقف دہراتے ہوئے کہا عراق ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کے جائز حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ غزہ پر حملے اور محاصرہ فوراً بند ہونا چاہیے اور انسانی امداد وہاں پہنچنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بغداد اور اربیل کے تعلقات مجموعی طور پر مثبت ہیں۔ اگرچہ اختلافات موجود ہیں لیکن اشتراکات ان اختلافات پر غالب ہیں۔
عبداللطیف رشید نے افسوس ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ اب تک تیل و گیس قانون منظور نہیں کر سکی، حالانکہ اس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور ملک کو نہ صرف اپنے حصے کا منصفانہ پانی ہمسایہ ممالک سے لینا ہوگا بلکہ جدید زرعی اور آبپاشی طریقوں کو بھی اپنانا ہوگا تاکہ پانی کا ضیاع روکا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات اپنے وقت پر اور شفاف طریقے سے کرائے جائیں گے۔ ہمیں فخر ہے کہ اب تک تمام انتخابی مراحل وقت پر مکمل ہوئے ہیں اور ہمیں عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی
حماس کی غزہ میں جنگ بندی کی شرط
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ جنگ بندی
فروری
پارلیمانی انتخابات کے بعد صہیونی حکام کے اجتماعی استعفے
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت
نومبر
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران
جولائی
پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ
?️ 1 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے
اگست
اسرائیلی فوج کو مہلک دھچکا اور نصراللہ کی دھمکیوں پر عمل
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا مشترکہ اور جدید حملوں کے مرحلے میں
اپریل
جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں
مئی
بھارتی حکومت کی جانب سے حریت کانفرنس پر پابندی، حریت رہنمائوں نے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا
?️ 24 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی
اگست