?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ عراق میں اپنی نئی حرکتوں سے الحشد الشعبی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی کے ماہر علی الوائلی نے الحشد الشعبی مزاحمتی گروپ کے خلاف امریکی سازش کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق ، عراقی سکیورٹی کے ماہر نے اس سلسلے میں کہاکہ امریکہ عراق میں اپنی نئی نقل و حرکت کے ساتھ الحشد الشعبی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ امریکی اب الحشد الشعبی کے خلاف ایک نئی سازش کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی پر حملہ کرنے میں امریکیوں کا بنیادی مقصد عراقی سرزمین میں داعش کے داخلے کو یقینی بنانا ہے نیز امریکی عراقی سرزمین پر اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں،یادرہے کہ اس سے قبل بھی الحشد الشعبی کے سربراہ ، فلاح الفیاض نے کہا تھاکہ الحشد الشعبی عراق کی ایک اہم فوجی شاخ ہے، یہ تنظیم عراقی مسلح افواج سے وابستہ ایک فوجی ادارہ ہے جو جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔
الفیاض نے مزید واضح کیاکہ الحشد الشعبی کے وجود میں آنے کی اصلی وجہ عراقی قوم ہے،انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ مستقبل میں یہی تنظیم عراق کی قومی خودمختاری کی حمایت کی ضمانت دے گی لہذا تمام عراقیوں کو اس تنظیم کا تحفظ کرنا چاہئے۔
الحشد الشعبی کے سربراہ نے اپنے ریمارکس کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ الحشد الشعبی کا موجودہ مقام خون اور جہاد کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے، لہذا سب ایک ہونا چاہئے تاکہ اس کی پوزیشن کو نقصان نہ پہنچے،واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے عراقی ماہر احمد عبد السادہ نے زور دے کر کہاکہ کچھ لوگ الحشد الشعبی کو کمزور کرنے کے درپے ہیں جبکہ موجودہ وقت میں اس عوامی تنظیم کو کمزور کرنے کا بنیادی مقصد عراق میں داعش کو مضبوط بنانا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل
نومبر
غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں کون رکاوٹ پیدا کر رہا ہے؟ حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست
دسمبر
لاہور: 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
?️ 7 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان
نومبر
یوکرین کا غیرجانبدار ہونا ہی جنگ کا حل ہے: کسنجر
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ہنری کسنجر جو سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنی نئی
جنوری
2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز
دسمبر
چین کے پاس ممکنہ طور پر چند سالوں میں 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے:پینٹاگون
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے
دسمبر
یوکرائن کے بارے میں حزب اللہ کا موقف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ نے یوکرائن کی جنگ
مارچ
سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری
?️ 3 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب
مارچ