عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال

استقبال

?️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے دوران اس ملک کی عوام اور عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پیر (8 فروری) کو عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچےجہاں عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے صدر ، صدر ، وزیر اعظم اور کچھ دیگر عراقی عہدیداروں سے ملاقات ، دونوں ممالک کے مابین قانونی اور عدالتی تعلقات کی ترقی اور جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی پیروی ایرانی عدلیہ کے دورہ کے سب سے اہم نکات ہیں۔

عراقی عوام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ کی عراق آمد کے بعد امریکی مخالف نعروں سے ان کا استقبال کیا ، جیسا کہ انہوں نے اس سفر سے قبل ہی سوشل میڈیا پر عدلیہ کے سربراہ کا استقبال کیا تھا،سوشل میڈیا صارفین نے خبروں اور اس سفر کو ہیش ٹیگ # رئیسی_الضیف_القانونی (رئیسی قانونی مہمان) اور # عراقیون_نرحب_برئیسی(ہم عراقی نے رئیسی کو خوش آمدید کہتے ہیں) کے نعرے کے ساتھ ٹرینڈ چلایا۔

یادرہے کہ پیر کے روز بغداد پہنچنے کے بعد ، ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مزحمتی تحریک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے مقام پر ایک تقریر کی جس میں انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر جان لیجئے کہ خدائی انتقام کا ہاتھ قوم کی آستین سے نکل کر ظالم کی گردن دبوچ لے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا کی ایک بڑی تعداد نے ان کی تقریر کو نشرکیا ،انھوں نے شہداء کے اہل خانہ کوتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ حاج قاسم اور ابو مہدی شہید آپ کے لئے زندہ حاج قاسم اور زندہ ابو مہدی سے زیادہ خطرناک ہیں۔

المعلومہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان دونوں مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت جواب کے بغیر نہیں رہے گی ، کہاکہ شہید سلیمانی اور المہندس نے ایران، عراق اور خطہ کو سلامتی فراہم کی لہذا ان کی شہادت انتقام کے بغیر نہیں رہے گی۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے

لبنان معاہدہ محض وہم ہے، امریکہ نے ہمیں بھی بیچ دیا: صہیونی میڈیا

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا ادارے نے اپنی رپورٹ میں لبنان کے ساتھ ہونے

کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ

?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ

طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پاکستانی سیاستدانوں کے درمیان اختلافات

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبر

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو ہندستان کی حمایت حاصل 

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: خواجہ آصف، پاکستان کے وزیر دفاع نے نامہ نگاروں سے

غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے

روس کا مغرب پر شدید حملہ؛ نیٹو نے عالمی استحکام کو خطرے میں ڈالا 

?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن،

پاکستان کی ٹرمپ کے جوہری تجربات کے دعوے کی تردید

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے