🗓️
سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے ، کابل ، ننگرہار اور پنجشیر کے علاوہ ، ملک کے تمام صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے کابل ، ننگرہار اور پنجشیر کے سوا ملک کے تمام صوبوں میں رات کے دس بجےسے صبح کے چار بجےتک کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیاہے ، رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیاء ضیاء نے کہاکہ طالبان کی نقل و حرکت میں اضافے کو روکنے کے لئے 31 ریاستوں میں رات میں نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندی رات دس بجے شروع ہو گی اور صبح چار بجے تک جاری رہے گی ، اس دوران لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، افغانستان کی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نے تینوں صوبوں کابل ، ننگرہار اور پنجشیر کو بھی ان ضوابط سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بیس سال کی اپنی بے سود موجودگی کے بعد ایسےوقت میں افغانستان سے نکلنے کا اعلان کیا جبکہ افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں اور طالبان آئے دن کسی نہ کسی علاقہ کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں یہی وجہ کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان امریکہ ہی کے اعلی کار ہیں اور اسی کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ وہ خطہ میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کر سکیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے نئے ٹیکسز پر عالمی ردعمل؛ تجارتی جنگ کا خدشہ
🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک کی درآمدات پر
اپریل
یورپی یونین کے آذربائیجان کے قریب ہونے کی وجہ؟
🗓️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی
اپریل
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر
حماس نے شروع ہی میں غزہ کی فوج کو مار گرایا
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے آپریشن کے حوالے سے
مارچ
حالات وہاں تک نہ لے کرجاؤ جہاں سے تم اور ہم واپس نہ آسکیں، مولانا فضل الرحمان
🗓️ 2 جون 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
جون
ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیاری ہیں: یمن
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اپنے چیئرمین مہدی المشاط اور
جون
پاکستان نے بھارت سے تجارت کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا
🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشترکہ طور پر
اپریل
امریکہ کی سعودی عرب کو مزید اسلحہ کی فراہمی
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو
فروری