?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ کھولنے، اس شہر کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے، یروشلم کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تقسیم کرنے کی واشنگٹن کی پرانی پالیسی پر واپس آنے اور آخرکار ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں فکر مند ہے۔
صیہونی اخبار اسرائیل الیوم کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ کھولنے کے بارے میں صہیونی سفارت کاروں کی جانب سے پیش کیا گیا مایوس کن منظر نامہ کنسیٹ کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد آنے والے ہفتوں میں سچ ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی یروشلم میں واشنگٹن قونصلیٹ کی نگرانی امریکی محکمہ خارجہ کرتا ہےنہ کہ تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ اور اس نے مقبوضہ یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ میں امریکی سفارت خانے کے طور پر برسوں تک خدمات انجام دیں۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں تل ابیب سے یروشلم منتقل کیے جانے والےامریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کو فلسطینی امور سے نمٹنے والے قونصل خانے کی سرگرمیوں سے الگ کر دیا جائے۔
صیہونی اخبار نے لکھا کہ درحقیقتدو الگ الگ امریکی سفارتی مشن یروشلم میں کام کریں گے،ایک سفارت خانہ جو صیہونی حکومت کے امور کی دیکھ بھال کرے گا اور دوسرا ایک قونصل خانہ جو درحقیقت ایک سفارت خانے کے طور پر کام کرے گا اور یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے ساتھ معاملات طے کرے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ امریکی اقدام کو یروشلم کی تقسیم کی پیش کش کے طور پر دیکھتی ہے اور اس کا خیال ہے کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدامات سے مکمل پسپائی نہ ہوئی تو یہ کسی نہ کسی طرح انہیں کمزور کر دے گا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری
?️ 17 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل
جولائی
لندن میں پانی کی تقسیم بندی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی مشہورشخصیت جیمز والیس نے خبردار کیا کہ لندن شہر
جولائی
جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
?️ 28 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور سینیئر رہنما پی ٹی آئی
دسمبر
افغانستان میں داعش کی موجودگی کے خدشات
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی دعوؤں کے باوجود ، کچھ سینئر روسی عہدیداروں نے افغانستان
جنوری
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
75 فلسطینی قیدیوں کا بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:75 فلسطینی قیدیوں نے اپنے دو ساتھی قیدیوں کی حمایت میں
جولائی
حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل
ستمبر
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس کو طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے آڈیو لیک کے
نومبر