?️
سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک ممبر نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت فلسطینی عام انتخابات میں اس تحریک کو حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن حسام بدران کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے حماس کے رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو گرفتار کرکے انہیں مغربی کنارے میں فلسطینی انتخابات میں حصہ لینے کی دھمکی دی ہے،انھوں نے کہا کہ صہیونی نہیں چاہتے کہ حماس فلسطینی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے ، لیکن ہم فلسطینیوں میں اتحاد کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حماس فلسطین میں آئندہ انتخابات اور اس تحریک کے داخلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے، بدران نے کہاکہ حماس تحریک کسی بھی صورتحال میں ہر 4 سال بعد اپنے انتخابات کرواتی ہےجبکہ انتخاب پر بحث مباحثے اس تحریک کی متحرکیت کی عکاسی کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ حماس انفرادی فیصلوں کے ساتھ یکطرفہ تنظیم نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ اگر داخلی انتخابات کے بعد اس کے رہنماؤں کی سطح میں تبدیلیاں آتی ہیں تو اس کا مطلب اس تحریک کے نقطہ نظر میں تبدیلی نہیں ہوگی۔
بدران نے زور دے کر کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین میں عام انتخابات داخلی فساد کو ختم کرنے کی طرف ایک قدم ثابت ہوں،یادرہے کہ قبل ازیں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا تھا کہ فلسطین میں کامیاب قومی انتخابات کے لئے یہ تحریک مکمل طور پر تیار ہے، اس سلسلے میں حازم قاسم نے کہا کہ حماس قومی اتحاد اور مفاہمت کے حصول کے لئے بہت سے مطالبات اور امور سے دوچار ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس طے پانے والے معاہدوں کے مطابق فلسطین کی داخلی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے انتخابات کو ایک بہت اہم قدم سمجھتی ہے،واضح رہے کہ فلسطین کے قومی انتخابات کے انعقاد کے لئے فتح اور حماس اس وقت بات چیت کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہو گی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ
جون
حزب اللہ نے اپنی کتنی فیصد طاقت استعمال کی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
ہوائی سائرن بائیڈن کے یوکرین کے سفر کی خاص بات
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:کونسل آف رشین فیڈریشن کے نائب ترجمان کونسٹنٹین کوساچیف کا کہنا
فروری
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر
حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے
مارچ
ایک ہزار داعشی بچے اپنےممالک واپس
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان کامل امین نے منگل کے روز
اکتوبر
جاپان کی جانب سے غزہ کی 10 ملین ڈالر کی مدد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے ملک کے دارالحکومت میں
اکتوبر