?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے فلسطینی مخالف موقف پر تنقید کی۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ یہ تنظیم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی موقف کے خلاف ہے۔
یادر ہے کہ فرحان حق کے یہ الفاظ صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر کی جانب سے مزید صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فوجی کاروائیوں اور ہزاروں فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکیوں کے جواب میں سامنے آئے۔
یہ بھی: انتہاپسند وزیر کو برخواست کرنا چاہیے؛صیہونی شہریوں کا مطالبہ
فرحان حق نے تاکید کی کہ ایسے الفاظ کو روکنا چاہیے، خاص طور پر وزراء کی طرف سے۔ اس سے قبل، نسل پرستانہ بیانات میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور مجرمانہ کردار کا اظہار کرتے ہوئے، بن گوئر نے مزید فلسطینیوں کے قتل عام پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ کے دوران ہم نے گزشتہ 6 ماہ میں 120 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے اور یہ تعداد مزید بڑھے گی،بن گوئر نے مزید کہا کہ ہمیں مزید فلسطینیوں کو قتل کرنا ہے، اسرائیلی شہری بھی ہم سے بھی یہی چاہتے ہیں اور ہم اس مشن کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ بن گوئر صیہونی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے وزراء میں سے ایک ہیں جنہوں نے نیتن یاہو کی نئی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف انتہائی سخت موقف اپنایا ہے۔
مزید: صیہونی حکومت کو شدید ترین بحران کا سامنا ہے:امریکی اخبار
ایک صیہونی عہدیدار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کے داخلی سلامتی کے وزیر کے انتہاپسندانہ موقف کی وجہ سے ہم غیر معمولی تنہائی میں داخل ہونے کے دہانے پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی
ستمبر
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کا اچھا وقت ختم ہوچکا
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کی طرف سے کرائے گئے
اگست
شہادت سنوار کا بہترین انعام تھا
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی
اکتوبر
ترکی میں مہنگائی کم کیوں نہیں ہو رہی؟
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: باباکان کا خیال ہے کہ اردگان حکومت چاہے کچھ بھی
نومبر
The Most Outrageous Kim Khasyian Outfits of All Time
?️ 1 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego