صیہونی قابض حکومت کے ہاتھوں بیت المقدس کا ایک ہسپتال مسمار

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ہسپتال کو تباہ کر دیا جس کےنتیجہ میں اس میں زیر علاج بیمار دربہ در ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ہسپتال مسمار کردیا،ہسپتال کی مسماری کے نتیجے میں اس میں زیرعلاج کئی مریض در بہ در ہوگئے جب کہ طبی عملے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے جبل المکبر قائم ’عبداللہ الشیخ‘ ہسپتال کا گھیراؤ کیا اور بھاری مشینری کی مدد سے ہسپتال کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا، درایں اثناقابض فوج نے شمالی بیت المقدس میں الرجبی نامی فلسطینی خاندان کا مکان بھی مسمار کردیا، یہ مکان بیت حنینا میں قائم تھا جس کی دو منزلیں تھیں اور اس میں یہ خاندان کئی سال سے رہ رہا تھا۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی بربریت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے کبھی ان کے کھیت تباہ کیے جاتے ہیں ، کبھی مکان گرائے جاتے ہیں تو کبھی ہسپتال اور اسکولوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک صیہونیوں کو کئی بار انتباہ دے چکی ہے کہ اپنی جارحیت بند کر دو ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے۔

ادھر مشرقی بیت المقدس میں الزعیم کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی اراضی پر دھاوا بولا اور قیمتی اراضی کی کھدائی کی۔

مشہور خبریں۔

فرانس سے پہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں

?️ 28 جولائی 2025فرانس سے ہہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں سال

تحریک انصاف کا عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

?️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات

مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت

ایران روس چین اتحاد نے صیہونیوں کو جھجھوڑا

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری سیکورٹی کونسل کے بانی اور سربراہ امیر

صہیونی حکومت بچ کر رہے

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم

دشمن کو اپنے اسیروں کے انجام کی کوئی پرواہ نہیں

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان

امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک

صیہونی حکومت کو در پیش 5 خطرے

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی جاسوسی اداروں کی رپورٹس میں 5 بڑے خطروں کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے