?️
سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شب راملہ کے شمال میں جلزون کیمپ کے قریب اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شب اسرائیلی قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں جلزون کیمپ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا،عبرانی زبان ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں شامل تھا اور بالآخر اس تنازعے کے دوران اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا کہ بظاہر ایک اور نوجوان اس نوجوان فلسطینی شہید کے ساتھ تھا جو زخمی بھی ہوا لیکن وہ وہاں سے بھاگ گیا۔
صیہونی اخبار معاریو نے بھی صہیونی فوج کے حوالے سے بتایا کہ ان دو فلسطینی نوجوانوں نے رام اللہ کے شمال میں بیت ایل بستی میں فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک اسرائیلی آباد کار زخمی ہوا، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ان دو فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں چلائیں جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا موقع سے فرار ہو گیا،دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی صبح صہیونی فوجیوں کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا۔
ادھر مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپوں کے دوران 21 فلسطینی اور دو صہیونی آباد کار زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فورسز نے گزشتہ رات 18 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جس سے گزشتہ دو دنوں میں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات ضروری ہیں:روس
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی وزیر اعظم کے معاون
جون
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں: وزیر اعظم
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر
جنوری
شرمالشیخ معاہدہ کیوں طے پایا؟
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:شرمالشیخ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ، دراصل حماس کی
اکتوبر
اسرائیل کا وقت پورا ہو چکا ہے
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس سمیت
جولائی
کرینہ، امیتابھ کو بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟
?️ 30 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور
نومبر
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی
جنوری