?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دس زخمی ہوگئے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا،اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سےایک فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھرتباہ کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسزکی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں باہرآگئے اوراسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا،ذرائع کے مطابق ایک طرف فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے بھیانک مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف امارات ، بحرین اور سعودی عرب غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کررہے ہیں جبکہ فلسطینی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ امارات، بحرین اور سعودی عرب کے خائن حکمرانوں کی خیانت اور غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ عالم اسلام اور دنیا بھر کی انصاف پسند شخصیتوں نے عرب ممالک کے اس اقدام کو اسلام اور فلسطین کے غداری کے ساتھ فلسطینی عوام کی پیٹھ میں چھرا مارنا قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے
اپریل
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 15 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی
فروری
پچھلی حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں
?️ 24 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا
اگست
ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
اکتوبر
امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات
اپریل
سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن
نومبر
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی