🗓️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھتے ہوئے نابلس کے قریب ایک صیہونی فوجی بیرک پر فائرنگ کی۔
صہیونی میڈیا نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع صہیونی قصبے ایتمار میں فائرنگ کی اطلاع دی صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اطلاع دی کہ فائرنگ کا واقعہ ایتمار قصبے کے مضافات میں واقع اسرائیلی فوجی بیرک میں پیش آیا، یہ بیرک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنائی گئی ہے۔
چینل نے مزید کہا کہ فائرنگ سے اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کے بعد مشرقی نابلس میں بیٹ فوریک چوکی کو بند کر دیا۔
اسی سلسلے میں حال ہی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی جنین میں صہیونی افواج پر فائرنگ کی جس سے ان کی فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا، یادرہے کہ مئی 2021 میں ہونے والے صیف القدس جنگ کے بعد مغربی کنارے کے شہروں خاص طور پر نابلس اور جنین میں مسلح اور عوامی مزاحمت تیز ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت اور مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں میں اضافے کے بعد جنین میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنی افواج کے درمیان ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے جرائم سے باز آجائیں ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا
🗓️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ
اگست
عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
🗓️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے سابق وزیراعظم
مارچ
صیہونیوں نے یورپی وزیروں کو فسلطین جانے سے کیوں روکا؟
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک غیر منصفانہ اقدام میں یورپی وزرائے خارجہ
اکتوبر
صیہونی قابض اسنائپرز غزہ میں حاملہ خواتین کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا
دسمبر
اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال
جولائی
سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ
نومبر
برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی
جولائی
کالعدم تحریک لبیک کےمتعدد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں
🗓️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے 25 سے زائد کارکنان کی
اپریل