?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتی رہتی ہے، صہیونیوں نے حال ہی میں بیت المقدس کے جنوب میں الدہیشہ کیمپ پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے ایک ظالمانہ حملے کے بعد الدہیشہ میں مقیم فلسطینیوں پر فائرنگ کردی، اس وحشیانہ حملے میں ایک فلسطینی خاتون رحمت ابو عاہور شہید ہوگئی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی عسکریت پسندوں نے الدہیشہ کیمپ میں واقع فلسطینی خاتوں کے گھر پر اچانک اور بے دردی سے چھاہ مارا جس کی وجہ سے فلسطینی خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور شہید ہوگئی۔
واضح رہے کہ ایک طرف صیہونیوں نے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا اور وہ پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوئے ،وہاں پر بھی صیہونی انھیں چین نے نہیں دے رہے ہیں ،آئے دن پناہ گزین کیمپوں پر حملوں کی خبر سننے کو ملتی ہیں اور دوسری طرف پوری عالمی برادری غاصب اور جارح صیہونیوں کا ساتھ دے رہی ہے اور ان دہشتگردوں کو لگام دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔،
عالمی برادری کی دور کی بات متعدد عرب شیخ نشین ریاستوں کے حکمران اپنے فلسطینی بھائیوں کے تمام حقوق کو پیروں تلے روندتے ہوئے اس غاصب اور غیر قانونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں متحدہ عرب امارت ، بحرین اور سعودی عرب پیش پیش ہیں،متحدہ عرب امارات نے فلسطینی بچوں کے قاتلوں کے لیے اپنے ملک کو ایک تفریح گاہ بنا دیا ہے کہ جب وہ فلسطینیوں پر ظلم کر کے تھک جائیں تو یہاں آکر آرام کر سکتے ہیں،واضح رہے کہ عرب حکمرانوں کے اس طرح کے اقدام نےانھیں پوری دنیا کے انصاف پسندوں کی نظروں میں گرا دیا ہے اور وہ ان اقدام کو فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ 40 سال سے امام حسین کے راستے پر چل رہی ہے:نصراللہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی
اگست
انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم
اگست
پاکستانی زائرین چہلم امام حیسن کے لئے صرف فضائی راستے سے عراق جا سکتے ہیں
?️ 28 جولائی 2025پاکستانی زائرین چہلم امام حیسن کے لئے صرف فضائی راستے سے عراق
جولائی
ایران کے اسلامی انقلاب نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کی ناک خاک میں رگڑنا ممکن ہے
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب سے پہلے ایران خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ
فروری
شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا
?️ 13 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو
مارچ
امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔ حافظ نعیم الرحمان
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
ان کا کام ہی یہی ہے
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر
جون
شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک
اپریل