?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں کے شدید حملوں کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں ذرائع مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا ہے۔
غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت امدادی گاڑیوں اور مساجد پر بمباری کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسکولوں پر بمباری اپنا دفاع ہے ؟
فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے انتہائی شدید حملوں اور بعض علاقوں میں مواصلات اور انٹرنیٹ کے مکمل طور پر منقطع ہونے کی خبر دی ہے۔
القدس کی قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کے طیارے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر شدید حملے کر رہے ہیں،غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں غزہ کی پٹی سے تل ابیب سمیت متعدد مقبوضہ علاقوں کی جانب راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اور دیوانہ وار بمباری کے جواب میں قسام بٹالین نے مقبوضہ فلسطین کے شہروں تل ابیب، عسقلان، اشدود کے بعض مرکزی علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے کہا کہ صیہونی حکومت واضح طور پر شمالی غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی مخالف ہے۔
فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے انتہائی شدید حملوں اور بعض علاقوں میں مواصلات اور انٹرنیٹ کے مکمل طور پر منقطع ہونے کی خبر دی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے غزہ کے بے دفاع لوگوں کے خلاف قابضین کے ان گنت جرائم کے تسلسل کا حوالہ دیے بغیر دعویٰ کیا کہ تمام ممالک کو حماس کی مذمت کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینا چاہیے۔
درایں اثنا وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم قیدیوں کی رہائی کے لیے خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم
نومبر
لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد
فروری
امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں
?️ 21 اگست 2025امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق
اگست
شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک
ستمبر
روس اور ایران کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں: امریکہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر
فروری
مغربی ممالک معاشی فائدے کے لیے اپنی سلامتی قربان نہ کریں:نیٹو
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ
مئی
افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ اور طالبان کے مابین امن
مارچ
شام پر حملوں اسرائیلی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے ؟
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ «اسعد الشیبانی» نے ایک پریس کانفرنس کے
جون