سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجی دہشتگردوں نے فلسطینیوں پر شاکر اور مرچ سپرے سے حملہ کیا۔
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود علاقے میں صیہونی پارلیمنٹ(کنسیٹ) کی رکن مری رگف پر پتھراؤ کیا گیا، دوسری خبروں میں فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے فلیگ مارچ نامی پروگرام کے انعقاد پر اصرار کے جواب میں اعلان کیا کہ یروشلم اور اس کے مقدسات فروخت کے لیے نہیں ہیں اور ہر قیمت پر صلح نہیں کی جاسکتی ۔
دوسری جانب شمالی الخیل میں واقع حلول پل کے قریب قابضین کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی نوجوان نے فلسطینی پرچم لہرایا جبکہ غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مارچ بھی کیا گیا۔
دوسری خبروں میں مسجد اقصیٰ کے ذرائع نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کیا،صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینیوں پر کالی مرچ کے اسپرے اور شاکر سے بھی حملہ کیا۔