?️
سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے چند وزراء کے استعفے پر صیہونی میڈیا نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی کابینہ کے کئی وزراء کے استعفے کے بعد، عبرانی زبان کے میڈیا نے تل آویو میں اس سیاسی زلزلے پر ردعمل ظاہر کیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے کہا کہ صیہونی حکومت کا اتحاد اس حکومت میں آزادی بیان کے خلاف جنگ کو تیز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
عبرانی زبان کے میڈیا نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے حکام غزہ سے متعلق مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ شمال اور جنوب میں صیہونی بستیوں کے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت اپنے قیام کے بعد سے سب سے خطرناک سیاسی اور عسکری شکست کے دور سے گزر رہی ہے کیونکہ مجرموں کو سزا دینے اور ان کا محاکمہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات صیہونی کابینہ کے تین وزراء نے استعفیٰ دیا، ان میں سے دو وزراء، یعنی بنی گانٹس اور ایزنکوٹ جنگی کونسل کے رکن بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: اندر سے کھوکھلی ہوتی صیہونی ریاست
تیسرے وزیر، ہیلی ٹروپر، جو گانٹس کی پارٹی کے رکن ہیں، نے ان کے استعفے کے بعد استعفیٰ دیا، اس کے علاوہ غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اوی روزنفیلڈ نے بھی 7 اکتوبر کی شکست کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے
اپریل
حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے
نومبر
آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے
?️ 20 مارچ 2025سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو
مارچ
دی اکانومسٹ کا سرورق اردگان کے لیے باعث پریشانی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے
مئی
ہمارے بچے نہ ہوئے تو ملک ختم ہو جائے گا: سینئر جاپانی اہلکار
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم Fumio Kishida کے نائبوں میں سے ایک
مارچ
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر
حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کو عدالتی دہشت گردی کا شانہ بنائے جانے پر اظہار تشویش
?️ 14 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
جانسن کے خلاف نئے انکشافات، استعفے کی درخواستوں کا تسلسل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے آج برطانوی وزیر اعظم جانسن کی تاجپوشی
فروری