?️
سچ خبریں:ایک تحقیق کے نتائج صہیونی حکومت میں خانہ جنگی اور سیاسی بدامنی کے امکان کی نشاندہی کرتے ہیں۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق ، الزیتونہ ریسرچ سنٹر کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعے کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ صہیونی حکومت میں خانہ جنگی کا امکان بہت زیادہ ہے، اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل میں آئندہ انتخابات سیاسی جماعتوں کے مابین پائے جانے والے اندرونی تفرقہ کو ختم نہیں کرسکیں گےبلکہ یہ کسی بھی جماعت یا کابینہ کی تشکیل میں عدم استحکام کی صورتحال کو بڑھاوا دینے اور اندرونی کشیدگی کو بڑھاوا دے گے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت میں شامل سیاسی عہدیدار پارٹی سے وابستگیوں اور ذاتی مفادات کی تلاش میں ہیں جبکہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کوئی اتحاد نظر نہیں آتا ہےنیز جیسے جیسے یہ انتخابات قریب آرہے ہیں صہیونی حکومت میں جاری سیاسی بحران کے سائے میں خانہ جنگی ، بدامنی اور حکومت کا تختہ الٹنے جیسے تصورات اٹھ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی کوئی علامت نہیں ہے کہ اسرائیل میں تناؤ کم ہو رہا ہے، اسرائیل میں سیاسی بدامنی بڑھنے کی ایک بنیادی وجہ پارٹی بازی اور سیاسی تقسیم میں اضافہ ہے، ہم مختلف انتخابی فہرستوں کی تشکیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اسرائیل میں بدعنوانی کے پھیلاؤ نے اس سیاسی انتشار کو بھی ہوا دی ہے ، بدعنوانی سرکاری اداروں سے لے کر مقامی عہدیداروں اور حتی کہ سیکٹروں تک پھیل گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونی جرنیلوں نے صیہونیوں کے مختلف طبقات کے درمیان وسیع و عریض تفرقہ کی وجہ سے مستقبل میں خطرناک منظرناموں کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی کسانوں نے دارالحکومت دہلی میں گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرلیا
?️ 28 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین
جون
صیہونیوں کا بیت المقدس کا متولی بدلنے کا مطالبہ
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایک انتہا پسند صہیونی تنظیم نے اردن کی حکومت سے سعودی
مئی
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کیسز کا تیزی سے اضافہ
اکتوبر
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون
یوکرین کے پائلٹ یورپ کے تربیت یافتہ ہیں: پینٹاگون
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ باخموت
مئی
ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو
?️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
دسمبر
گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام
دسمبر
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ضروری سہولتیں مل رہی ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات
جولائی