صیہونی حکام کا اپنے قیدیوں کو واپس لینے سے انکار!

قیدیوں

?️

سچ خبریں: حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ یہ تنظیم دو مزید اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن ابھی تک تل ابیب نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ حماس اگلے چند گھنٹوں میں دو امریکی قیدیوں کی رہائی کی طرح مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنے بچوں کو دیکھنے دو:فلسطینی قیدی صحافی کی فریاد

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قسام بٹالین نے اپنے قطری بھائیوں سے کہا ہے کہ وہ نوریت اسحاق اور یوخفید لیوشٹز نامی دو صہیونی قیدیوں کو اسی طریقہ کار کے مطابق رہا کرنے کے لیے تیار ہیں جس طرح دو امریکیوں کو رہا کیا تھا۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نوریت اور یوخفیز کی آزادی انسانی ہمدردی اور یکطرفہ مقاصد کے ساتھ کی جائے گی لیکن قابض حکومت انہیں قبول کرنے سے انکاری ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی مزاحمتی تحریک کی شرائط نہیں مانیں گے تو مزید اسرائیلیوں کو پکڑیں گے: جہاد اسلامی

اس سلسلے میں القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کی شب ایک پیغام میں اعلان کیا کہ اس بٹالین نے ہفتے کی شام قطری بھائیوں سے کہا ہے کہ وہ 001145416 اور 005236955 شناختی نمبر کے ساتھ گرفتار ہونے والی نوریت اسحاق اور یوخفید لیوشٹز نامی دو صہیونی خواتین قیدیوں کو مکمل طور پر انسانی وجوہات اور بغیر کسی توقع کے رہا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن صہیونی حکومت کی کابینہ ان دونوں اسیروں کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

اس سے قبل جمعے کو حماس تحریک نے دو امریکی شہریوں کو رہا کیا تھا جنہیں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت

?️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک

فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز

?️ 25 اگست 2025فرانسیسی شائقین کی غزہ سے اظہارِ یکجہتی، اسٹیڈیم میں احتجاجی بینرز  ذرائع

امریکی سینیٹ نے 768 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری دی

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:  بدھ کو سینیٹ میں سینیٹرز نے 768 بلین ڈالر کے

47 فیصد ٹیکس عوامی مفاد پر خرچ ہوتے نظر نہیں آتے، سروے

?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک عالمی سروے سے پتا چلتا ہے

یوکرین میں سابق امریکی میرین کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ملک

عمران خان نے ملک کے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کردیا:فواد چوہدری

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے