?️
سچ خبریں:یمنی فوج کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی ہونے والے میزائل اور ڈورن حملے کے بعد صیہونی صدر نے اس ملک کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا ہے۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوک نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے کامیاب ڈرونز اور میزائلوں حملوں کے بعد اماراتی حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انٹیلیجنس میں تعاون کی پیشکش کی ہے،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں اس نے ابوظہبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا اتحادی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر اپنے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے، واضح رہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد امارات کے تیل کی ترسیلات معطل ہوگئیں ۔
ادھر یمن کی قومی نجات حکومت کے اعلی مذاکراتکار محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امارات ایک چھوٹا ملک ہے جو امریکہ اور اسرائيل کا خطے میں پٹھو اور چمچہ بن گیا ہے، امارات کو اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچا کر اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
انھوں نے سعودی عرب اور امارات کے حکمرانوں کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عرب مسلمانوں کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے نوکروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم یمنی عوام کے دفاع میں امارات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
عبد السلام نے کہا کہ امارات کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے اور اماراتی و سعودی حکام کو سمجھ لینا چاہیے کہ جس طرح صدام کو امریکہ نہیں بچا سکا بلکہ خود امریکہ نے اسے تختہ دار پر لٹکا دیا تھا اسی طرح سعودی عرب اور امارات کے جاہل اور نادان حکمرانوں کو بھی امریکہ ہی نابود کردےگا۔


مشہور خبریں۔
مراکش کے انتخابات کا صہیونیوں سے کوئی تعلق نہیں
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مراکش کے
مئی
کانگریس پر حملے کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی، جو
جولائی
نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات
ستمبر
دو ریاستی حل، مسئلۂ فلسطین سے غداری ہے: الحوثی
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
ستمبر
یمن کے خلاف امریکہ کے خطرناک ہتھیار
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحادی ممالک نے
جنوری
نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے . آئی ایم ایف
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے
اکتوبر
فرانسیسی اولمپک گیمز کے دوران امیر قطر کے خاندان کی چوری!
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ قطر میں
جولائی
ڈرامے میں زاہد احمد کی ماں کا کردار نہ نبھانے کا افسوس ہے، حبا علی خان
?️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہیں
ستمبر